ناہید رانا اور لورا وولوارڈ کو آئی سی سی نے اپریل کے لئے پلیئرز آف دی منتھ قرار دیا۔
دبئی، 14 مئی (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے تیزگیندبازناہید رانا اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ کو اپریل کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ رانا نے پہلی بار یہ اعزاز حاصل کیا، جب کہ وولوارڈ نے گزشتہ سات ماہ میں تیسری ب
لورا


دبئی، 14 مئی (ہ س)۔

بنگلہ دیش کے تیزگیندبازناہید رانا اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ کو اپریل کے لیے آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔ رانا نے پہلی بار یہ اعزاز حاصل کیا، جب کہ وولوارڈ نے گزشتہ سات ماہ میں تیسری بار یہ اعزاز حاصل کیا۔

ناہید رانا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار گیندبازی کے بعد یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے اومان کے کپتان جتندر سنگھ اور متحدہ عرب امارات کے تیز گیند باز اجے کمار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مردوں کا ایوارڈ جیتا۔

رانا کو بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف 1-2 سے سیریز جیتنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ انہوں نے تین میچوں میں 4.46 کے اکانومی ریٹ سے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ میرپور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انہوں نے 32 رن کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جس سے بنگلہ دیش کو 55 رن سے فتح دلانے میں مدد ملی۔ انہوں نے چٹاگانگ میں فائنل میچ میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد ناہید رانا نے کہا، نیوزی لینڈ جیسی عالمی سطح کی ٹیم کے خلاف اتنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانا ایک بہت ہی خاص احساس ہے۔ میرے ہوم گراونڈ پر یہ کارنامہ یادگار رہے گا۔ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی حمایت اور اعتماد کے لیے شکر گزار ہوں اور ٹیم کے لیے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پر امید ہوں۔

خواتین کی کیٹیگری میں جنوبی افریقی کپتان لورا وولوارڈ نے مسلسل بلے بازی پرفارمنس پر سری لنکن بلے باز امیشا دولانی اور برازیلین آل راونڈر لورا کارڈوسو کو ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

وولوارڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری دو میچوں میں مسلسل 69 رن بنائے۔ اس کے بعد اس نے بھارت کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں اسکور کیں، جس نے جنوبی افریقہ کی سیریز 1-4 سے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایوارڈ جیتنے کے بعد وولوارڈ نے کہا، اتنے مختصر عرصے میں تیسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانا بہت اچھا احساس ہے۔ میں اسی اعتماد اور مستقل مزاجی کے ساتھ بلے بازی جاری رکھنا چاہتی ہوں۔ یہ میرے کیریئر کے بہترین ادوار میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا، جو چیز اس ایوارڈ کو خاص بناتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ پرفارمنس موجودہ ورلڈ کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ چیمپئنز کے خلاف سامنے آئی۔ میں اپنے ساتھیوں کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اگلے ماہ انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے خواتین ٹی20 ورلڈ کپ میں اس فارم کو جاری رکھوں گی۔

آئی سی سی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب عالمی کرکٹ شائقین اور سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندوں کے ایک ماہر پینل کی ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande