شیوراج چوہان نے وزیراعظم مودی پر کتاب لکھی، کہا- یہ نوجوانوں کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی ترغیب دے گی
شیوراج چوہان نے وزیراعظم مودی پر کتاب لکھی، کہا- یہ نوجوانوں کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی ترغیب دے گی ۔ 26 مئی کو دہلی میں ’’اپناپن‘‘ کی رسمِ اجرا ہوگی، 33 برسوں کے تجربات شیئر کیے بھوپال، 14 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر زراعت اور مدھیہ پردیش کے سابق
اپنی کتاب کی معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان


شیوراج چوہان نے وزیراعظم مودی پر کتاب لکھی، کہا- یہ نوجوانوں کو ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی ترغیب دے گی

۔ 26 مئی کو دہلی میں ’’اپناپن‘‘ کی رسمِ اجرا ہوگی، 33 برسوں کے تجربات شیئر کیے

بھوپال، 14 مئی (ہ س)۔ مرکزی وزیر زراعت اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اب ایک مصنف کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی شخصیت، فلسفۂ حیات اور ان کے طریقۂ کار پر مبنی ایک کتاب لکھی ہے، جس کا عنوان ’’اپناپن‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس کتاب کی رسمِ اجرا 26 مئی کو ملک کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کی جائے گی۔

شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کتاب ان کے لیے محض ایک دستاویز نہیں، بلکہ وزیراعظم مودی کے ساتھ گزارے گئے گزشتہ 33 برسوں کے تجربات کا نچوڑ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’تین دہائیوں سے زیادہ کی عوامی زندگی میں وزیراعظم مودی کے ساتھ کئی کرداروں اور مختلف ذمہ داریوں میں کام کرتے ہوئے مجھے ان کی شخصیت، قیادت، خدمت، تنظیم، گڈ گورننس اور ملک کے تئیں لگن کو کئی زاویوں سے دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔ انہی تجربات، جذبات، ترغیبات اور اقدارِ حیات کو میں نے اپنی کتاب ’’اپناپن‘‘ میں سمونے کی عاجزانہ کوشش کی ہے۔‘‘

مرکزی وزیر شیوراج نے مزید لکھا کہ مجھے یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی ہے کہ میری اس تخلیق ’’اپناپن‘‘ کی رسمِ اجرا 26 مئی کو صبح 10.30 بجے، این اے ایس سی کمپلیکس پوسا، نئی دہلی میں ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کتاب تمام قارئین کو، بالخصوص ہمارے نوجوان دوستوں کو، خدمت، ہمدردی، حب الوطنی اور عوامی بہبود کے خیالات کے ساتھ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دے گی۔

شیوراج سنگھ چوہان نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ دنیا وزیراعظم مودی کو ایک عالمی رہنما کے طور پر دیکھتی ہے، لیکن انہوں نے انہیں ایک سادھک اور کرم یوگی کے طور پر بہت قریب سے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیر رات تک فائلوں پر کام کرنے کے بعد بھی اگلی صبح اسی توانائی اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت میں لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کتاب میں ذکر کیا ہے کہ کس طرح وزیراعظم مودی کا دل ہمیشہ کسانوں، ماوں، بہنوں اور عام کارکنوں کے لیے دھڑکتا ہے۔ انہوں نے 1991 کی تاریخی ’ایکتا یاترا‘ کے دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح مودی نے ایک سیاسی یاترا کو قومی شعور کی عظیم مہم میں بدل دیا تھا۔

چوہان نے کہا کہ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے ایک رہنما ثابت ہوگی جو سماجی یا سیاسی میدان میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیادت صرف تقریروں سے نہیں بلکہ نظم و ضبط، تپسیا اور لگن سے آتی ہے۔ کتاب کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ ملک بدلنے کے لیے کسی بڑے عہدے کی نہیں بلکہ ایک ’بڑے عزم‘ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande