
پونے، 14 مئی (ہ س)۔ سینٹرل ریلوے کے پونے ڈویژن میں میگا ٹریفک بلاک لیے جانے کے باعث ناگپور-پونے روٹ کی کئی اہم ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ بعض ٹرینوں کے راستوں میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے سفر سے قبل تازہ ٹائم ٹیبل چیک کر کے ہی سفر کی منصوبہ بندی کرنے کی اپیل کی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق 15 اور 17 مئی کو ناگپور سے روانہ ہونے والی اور 16 اور 18 مئی کو پونے سے چلنے والی غریب رتھ ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ 16 مئی کو ناگپور سے اور 17 مئی کو پونے سے روانہ ہونے والی ناگپور-پونے خصوصی ایکسپریس بھی منسوخ رہے گی۔
میگا بلاک کے سبب ہٹیا ایکسپریس اور اجنی-پونے ایکسپریس کے راستوں میں بھی عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔ بعض ٹرینیں متبادل روٹس سے چلائی جائیں گی، جس کے باعث ریلوے ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ریلوے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مسافر متعلقہ ٹرینوں کی معلومات ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے ضرور حاصل کریں۔اس میگا بلاک کے دوران ریلوے ٹریک پر ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے کام انجام دیے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے