این ڈی آر ایف کے جوانوں کو دیکھ کر لوگ محفوظ محسوس کرتے ہیں : امت شاہ
غازی آباد، 14 مئی (ہ س)۔ امور داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج صبح غازی آباد پہنچے۔ انہوں نے این ڈی آر ایف کے’پریزیڈنٹس کلر ایوارڈ تقریب ‘میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ این ڈی آر ایف ملک کے لوگوں کو کسی بھی قسم
OUR-GOAL-CAN-BE-COMPLETE-PROTE


غازی آباد، 14 مئی (ہ س)۔ امور داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج صبح غازی آباد پہنچے۔ انہوں نے این ڈی آر ایف کے’پریزیڈنٹس کلر ایوارڈ تقریب ‘میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ این ڈی آر ایف ملک کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی آفت سے بچانے کے لیے مستقبل میں اور بھی زیادہ مضبوطی کے ساتھ کام کر سکے گا۔ شاہ نے کہا کہ این ڈی آر ایف کے جوانوں کو دیکھ کر لوگ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں 2014 سے نہ صرف آفات سے نمٹنے اور راحت کارروائیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا گیا ہے بلکہ اب ہم اس حالت میں ہیں کہ زیرو کیزوئلٹی کی سمت میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے چھ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ شاہ نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے راحت اور بچاو¿ کے کاموں میں مزید سہولت ہوگی۔

وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ جس آفت کا ہمیں پہلے سے اندازہ ہو اور اس کی پیش گوئی محکمہ موسمیات کی گئی ہو، وہاں ہمارا مقصد جان و مال کی حفاظت اور مکمل حفاظت کو یقینی بنانا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں کافی کام کیا گیا ہے۔ اس کو ذہن میں رکھ کر کئی فیصلے کیے گئے ہیں۔ آگاہی اور ریسکیو ایپس بھی بنائی گئی ہیں۔ اس کے ذریعے آفات سے بچاو¿ آہستہ آہستہ ملک کی ثقافت کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف نے نہ صرف شہریوں بلکہ ان کے ساتھ رہنے والے بے زبان جانوروں کو بھی بچا کر بہترین خدمات کی مثال قائم کی ہے۔ حکومت کا مقصد جان و مال کے نقصان کو کم کرنا ہے۔ وزارت داخلہ نے شدید گرمی جیسے سنگین چیلنجوں کا سامنا کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ آنے والے کچھ برسوں میں ہم ان واقعات سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف اور وزارت داخلہ نے اپنے 8,500 سے زیادہ جوانوں، 10,000 سول ڈیفنس اہلکاروں اور 220,000 سے زیادہ رضاکاروں کو تربیت دینے کا قابل ستائش کام کیا ہے۔ دو برسوں میں 10,500 سے زائد ملاحوں کو بھی تربیت دی گئی ہے۔ آج کچھ آپدا متر بھی آج یہاں موجود ہیں۔ ۔ آفات کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں کو مضبوط کرنے میں آپدا متروں کا تعاون کارآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی 20 سالہ خدمات کے دوران این ڈی آر ایف نے ایسا مقام حاصل کیا ہے کہ ملک کا ہر شہری فورس کو دیکھ کر خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔ اس فورس نے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک آفات میں بھی قابل ستائش کام انجام دیا ہے، جس سے ہندوستان کا نام روشن ہوا ہے۔ انہوں نے محکمہ موسمیات اور این ڈی آر ایف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 7 کروڑ سے زیادہ درخت لگا کر انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے اور ماحولیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پریڈ کی سلامی لی۔ این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل پیوش کمار آنند نے مرکزی وزیر داخلہ کا خیرمقدم کیا اور اس کے بعد کھلی جیپ سے این ڈی آر ایف کے ڈی جی نے مرکزی وزیر داخلہ اور مہمان خصوصی امت شاہ کو پریڈ کا معائنہ کروایا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande