شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت
سارن، 14 مئی (ہ س)۔ ضلع کے ایکما تھانہ علاقہ کے تحت امداڑھی گاؤں میں ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت پنکج مہتو کی بیوی سریتا دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سریتا
شادی شدہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت


سارن، 14 مئی (ہ س)۔ ضلع کے ایکما تھانہ علاقہ کے تحت امداڑھی گاؤں میں ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت پنکج مہتو کی بیوی سریتا دیوی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سریتا کے گھر والے ایکما تھانے پہنچ گئے۔ گھر والوں نے اس کے سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اسے جہیز کی وجہ سے موت کا معاملہ قرار دیا۔ ان کا الزام ہے کہ سریتا کو دو سال قبل شادی کے بعد سے جہیز کے لیے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دیا۔ متوفی اپنے پیچھے سات ماہ کی بچی چھوڑ گئی ،بچی کودیکھ کر گاؤں والوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ فی الحال معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس جانچ میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande