
کولکاتا، 15 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انتخابات کے بعد تشدد سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے لیے جمعرات کو کلکتہ ہائی کورٹ پہنچیں۔ وہ عدالت کے احاطے میں وکیلوں کے لباس میں نظر آئیں۔
ممتا بنرجی 11 بجے کے قریب اچانک ہائی کورٹ کے احاطے میں کالے رنگ کا گاو¿ن پہن کر پہنچیں۔ممتا بنرجی کو دیکھ کردعدالت کے کمپلیکس میں موجود لوگوں اور وکلا میں ہلچل مچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق، وہ انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی میں اپنا موقف پیش کرنے کے لئے عدالت پہنچیں۔
یہ معاملہ چیف جسٹس سوجے پال اور جسٹس پارتھ سارتھی سین پر مشتمل ڈویژن بنچ کے سامنے سماعت کے لیے درج ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ممتا بنرجی اسی معاملے میں اپنے دلائل پیش کرنے کے لیے عدالت پہنچی تھیں۔
ریاست میں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد مختلف علاقوں میں تشدد اور کشیدگی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کے بیٹے اور ایڈوکیٹ شرشانیہ بنرجی نے ان واقعات کے تعلق سے کلکتہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی ہے۔
سماعت شروع ہونے سے پہلے ممتا بنرجی کورٹ روم میں پہنچ گئی تھیں۔ ہائی کورٹ میں ان کی موجودگی نے سیاسی اور قانونی حلقوں میں کافی بحث چھیڑ دی۔ وہ اس سے قبل ایس آئی آر معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں پیش ہوئی تھیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد