دہلی کو اسپورٹس کا عالمی مرکز بنانے پر تبادلۂ خیال، کپل دیو نے تعاون کا بھروسہ دلایا
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے عظیم کرکٹر اور پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی) کے صدر کپل دیو نے بدھ کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو سے ملاقات کی۔ اس دوران دارالحکومت دہلی کو عالمی سطح کے گلوبل سٹی کے طور پر ترقی دینے می
دہلی کو گلوبل اسپورٹس ہب بنانے پر تبادلۂ خیال، کپل دیو نے تعاون کا بھروسہ دلایا


نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ ہندوستان کے عظیم کرکٹر اور پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی) کے صدر کپل دیو نے بدھ کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو سے ملاقات کی۔ اس دوران دارالحکومت دہلی کو عالمی سطح کے گلوبل سٹی کے طور پر ترقی دینے میں گولف کے ممکنہ کردار پر تفصیل سے تبادلۂ خیال ہوا۔

میٹنگ میں پی جی ٹی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امن دیپ جوہل بھی موجود تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی حکومت کے ان منصوبوں اور اقدامات کا ذکر کیا، جن کا مقصد دارالحکومت کی بین الاقوامی پہچان اور عالمی وقار کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے اس سمت میں کپل دیو سے تعاون کی اپیل بھی کی۔

کپل دیو نے کہا کہ دہلی میں گولف کی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد پہلے سے موجود ہے اور وہ ایسی کسی بھی کوشش میں اپنا وقت اور تعاون دینے کے لیے تیار ہیں، جو دارالحکومت کے عالمی تاثر کو بہتر بنانے میں مددگار ہو۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کسی بھی شہر کی بین الاقوامی شناخت کو مضبوط کرنے کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے۔

ملاقات کے دوران کپل دیو نے لیفٹیننٹ گورنر کو سکھ گردواروں پر مبنی ایک خصوصی کتاب بھی پیش کی، جسے انہوں نے اپنے لیے بیحد خاص بتایا۔

گفتگو میں دہلی کے اہم گولف مراکز کا بھی ذکر ہوا۔ ان میں دہلی گولف کلب نمایاں رہا، جہاں باوقار انڈیا چیمپئن شپ منعقد ہوتی ہے اور دنیا کے کئی نامور گولفرز حصہ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ قطب گولف کورس میں حال ہی میں پی جی ٹی آئی پلیئرز چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا تھا۔ وہیں، دوارکا میں مجوزہ نئے گولف ترقیاتی منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی، جسے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی آگے بڑھا رہی ہے۔

امن دیپ جوہل نے کہا کہ ہندوستانی گولف کی ترقی میں دہلی کا کردار بیحد اہم ہے۔ ان کے مطابق، موجودہ سہولیات اور نئے منصوبوں کے ذریعے دارالحکومت پیشہ ورانہ گولف مقابلوں کا بڑا مرکز بن سکتا ہے۔ میٹنگ میں کھیل، سیاحت، مہمان نوازی اور بین الاقوامی پروگراموں کو جوڑ کر دہلی کو عالمی اسپورٹس دارالحکومت کے طور پر قائم کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande