کے سی آر کا 6 گھنٹوں تک پارٹی قائدین کے ساتھ میٹنگ
حیدرآباد ، 14 مئی (ہ س)۔ بی آرایس کے سربراہ کے چندر شیکھرراؤ نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے نئی رکنیت سازی مہم کا اعلان کیا ہے۔ ایراویلی فارم ہاوز میں 6 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں کے سی آر نے واضح کیا کہ اب توجہ ار
کے سی آر کا 6 گھنٹوں تک پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس


حیدرآباد ، 14 مئی (ہ س)۔ بی آرایس کے سربراہ کے چندر شیکھرراؤ نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے نئی رکنیت سازی مہم کا اعلان کیا ہے۔ ایراویلی فارم ہاوز میں 6 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں کے سی آر نے واضح کیا کہ اب توجہ ارکان کی محض تعداد بڑھانے پر نہیں بلکہ مخلص اور فعال کارکنوں کو ترجیح دینے پرہوگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم تھامنے والے کارکن ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔ ہر پولنگ بوتھ پر 2 تربیت یافتہ کارکن جملہ 71,310 کارکن) ڈیجیٹل اندراج کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ آئندہ دوسے تین دنوں میں منڈل اور میونسپل سطح پر رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ رکنیت سازی مہم کے لئے پارٹی کے سینئر قائدین کو مختلف اضلاع کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ٹی سرینواس یادو (حیدرآباد)، سبیتا اندرا ریڈی (رنگاریڈی۔ وقار آباد)، ٹی رویندر راؤ (کھمم اور کتہ گوڑم)، پلاراجیشور ریڈی (ورنگل۔ ہنمکنڈہ۔ جنگاؤں)، محمد محمود علی (محبوب نگراورنارائن پیٹ)،آرایس پراوین کمار(نلگنڈہ۔ سوریہ پیٹ)، جی بالا ملو (میدک۔ سنگاریڈی۔ سدی پیٹ)، ٹی جیون ریڈی (جگتیال۔ سرسلہ۔ کریم نگراورپداپلی) شامل ہیں۔ بی آر ایس کے سربراہ کے سی آر نے رکنیت سازی مہم کو شفاف بنانے کے لئے ارکان اسمبلی اور انچارجس پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے براہ راست کوارڈینیٹرس کے ذریعہ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارٹی میں گروپ بندی کا خاتمہ ہوسکے اور نچلی سطح پر پارٹی کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس اقدام کا مقصد پارٹی کو نئے سرے سے منظم کرنا اور مستقبل کے چیالنجس کے لئے تیار کرنا ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande