
رانچی، 14 مئی (ہ س)۔ دارالحکومت رانچی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں 17 اور 18 مئی کو بارش ہونے اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس دوران 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں جمعرات کو اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ کے مطابق 17 اور 18 مئی کو ریاست کے جن اضلاع میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے، ان میں شمال مشرقی اور اس سے ملحقہ وسطی اضلاع شامل ہیں۔ ان میں دھنباد، ہزار ی باغ، کوڈرما، بوکارو، رانچی اور رام گڑھ شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت رانچی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 15 دنوں سے بارش ہو رہی ہے، جس سے گرمی میں کمی آئی ہے۔ تاہم بارش کے باعث سبزیوں کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش پاکوڑ ضلع کے امرپارہ میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں نالا میں 27.6 ملی میٹر، نارائن پور میں 26.6، مجھگاؤں میں 26، ہری ہر گنج میں 25.4، برہی ڈی وی سی میں 25.2، چکر دھرپور میں 25.2، جامتاڑا میں 25، کرماٹاڑ میں 24.4، پتھرگاما میں 24.2، چائی باسا میں 23.2، تانت نگر میں 21.2، سمڈیگا میں 20.2، بُڑھمو میں 18.2 اور رانچی میں 14.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈالٹن گنج میں 42 ڈگری سیلسیس اور سب سے کم کم از کم درجہ حرارت لاتیہار میں 17.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے موسم صاف رہا اور تیز دھوپ رہی۔
رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری اور کم از کم 19.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری اور کم از کم 23.6 ڈگری، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 42 اور کم از کم 21.5 ڈگری، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 34.1 اور کم از کم 21.1 ڈگری، جبکہ چائی باسا میں زیادہ سے زیادہ 36.4 اور کم از کم 20.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد