روسی وزیر خارجہ لاوروف نے پی ایم مودی سے ملاقات کی، یوکرین اور مغربی ایشیا پر تبادلہ خیال کیا۔
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ہندوستان-روس دو طرفہ تعاون کی پیشرفت سمیت مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، لاوروف نے وزیر اعظم
روس


نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ہندوستان-روس دو طرفہ تعاون کی پیشرفت سمیت مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، لاوروف نے وزیر اعظم مودی کو دسمبر 2025 میں منعقدہ 23 ویں ہندوستان-روس سالانہ چوٹی کانفرنس کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے بعد سے دو طرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے یوکرین کی صورتحال اور مغربی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران وزیر اعظم مودی نے ایک بار پھر ہندوستان کے مستقل موقف کو دہرایا کہ بات چیت اور سفارت کاری کسی بھی تنازع کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

وزیراعظم نے روسی وزیر خارجہ سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کواپنی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچانے کی بھی درخواست کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande