
راجکوٹ، 14 مئی (ہ س)۔ گجرات میں چوٹیلا-راجکوٹ نیشنل ہائی وے پر سنگانی گاوں کے پاس رات تقریباً 2.30 بجے ایک پرائیویٹ بس میں آگ لگنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔ یہ بس راجکوٹ سے چوٹیلا کی طرف جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق، اس ہائی وے پر ایک ڈامر ٹینکر ٹائر پھٹنے کی وجہ سے کھڑا تھا۔ پیچھے سے آنے والی بس اس سے ٹکرا گئی۔ اس ٹکر کی وجہ سے بس میں فوری طور پر شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی۔ سوئے ہوئے مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ملنے سے پہلے ہی آگ پھیل گئی۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 10 لوگ معمولی طور پر جھلس گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچی۔ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن