منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کو راحت نہیں، ہائی کورٹ کا سمن پر روک لگانے سے انکار
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تاجر رابرٹ واڈرا کو ملزم کے طور پر طلب کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس منوج جین کی سربراہی والی بنچ نے رابرٹ واڈرا سے کچھ سوالات پر وضاحت طلب کرنے کے لیے
واڈرا


نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تاجر رابرٹ واڈرا کو ملزم کے طور پر طلب کرنے کے ٹرائل کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس منوج جین کی سربراہی والی بنچ نے رابرٹ واڈرا سے کچھ سوالات پر وضاحت طلب کرنے کے لیے 18 مئی کو سماعت مقرر کی ہے۔

جمعرات کی سماعت کے دوران، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی نمائندگی کرنے والے وکیل زوہیب حسین نے کہا کہ واڈرا نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی اپنی درخواست میں غلط دلائل دیے۔ زوہیب کی عرضی کے بعد عدالت نے واڈرا کو اس معاملے پر وضاحت فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے واڈرا کے خلاف جاری سمن پر روک لگانے سے انکار کر دیا اور انہیں 16 مئی کو ٹرائل کورٹ میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔

15 اپریل کو راوز ایونیو کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کو بطور ملزم طلب کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ستیانند یاجی، کیول سنگھ ورک، میسرز اسکائی لائٹ ہاسپیٹلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز اسکائی لائٹ ریئلٹی پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز اسکائی لائٹ رئیل ارتھ اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز بلیو بریز ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ،میسرز آرٹیکس، میسرز نارتھ پارکس، میسرزنارتھ انڈیاآئی ٹی پارکس پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرزلمبودر آرڈ انٹرپرائزز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز ایس جی وائی پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو بھی طلب کرنے کا حکم دیاتھا۔

راو¿ز ایونیو کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کا نوٹس لیا اور تمام ملزمین کو سمن جاری کرنے کا حکم دیاتھا۔ عدالت نے تمام ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت الزامات کا نوٹس لیاتھا۔ عدالت نے اپنا فیصلہ 4 اپریل کے لیے محفوظ رکھاتھا۔ سماعت کے دوران رابرٹ واڈرا نے کہا کہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کوئی کیس نہیں بنایا گیا۔ رابرٹ واڈرا کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے دلیل دی کہ عدالت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر چارج شیٹ کا نوٹس نہیں لینا چاہئے۔

عدالت نے واڈرا سمیت تمام ملزمین کو 2 اگست 2025 کو سمن جاری کیا۔ 17 جولائی 2025 کو ای ڈی نے ہریانہ کے شکوہ پور اراضی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ اس میں واڈرا اور 10 دیگر کے نام ہیں، جن میں ان کی کمپنی، میسرز اسکائی لائٹ ہاسپیٹیلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں رابرٹ واڈرا اور ان کی کمپنی کی 43 جائیدادیں ضبط کی ہیں جن کی مالیت 37.64 کروڑ روپے ہے۔

یہ معاملہ 2008 میں شروع ہوا۔ شکوہ پور، گروگرام میں زمین کا سودا ہوا۔ اسکائی لائٹ ہاسپٹلٹی نے ساڑھے تین ایکڑ زمین محض 7.5 کروڑ روپے میں خریدی۔ واڈرا اس کمپنی میں ڈائریکٹر تھے۔ یہ زمین اومکاریشور پراپرٹیز سے خریدی گئی تھی۔ 24 گھنٹے کے اندر، زمین کی ملکیت واڈرا کی کمپنی کو منتقل کر دی گئی۔ 2012 میں، اسکائی لائٹ ہاسپیٹیلیٹی نے وہی زمین ڈی ایل ایف کو 58 کروڑ میں بیچی، جس کے نتیجے میں کمپنی کو کافی منافع ہوا۔ اس معاملے میں 2018 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande