اوم برلا، امت شاہ اور دیگر نے چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے جمعرات کو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ برلا نے لکھا، ”چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر لاکھوں سلا
CHHATRAPATI-SAMBHAJI-BIRTH-ANN


نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے جمعرات کو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ برلا نے لکھا، ”چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش پر لاکھوں سلام! چھترپتی نے سوراج، ثقافت اور راشٹر دھرم کے دفاع کے لئے جس بے مثال جرأت اور عزم کا مظاہرہ کیا،اس کے نقوش ہندوستانی تاریخ میں انمٹ ہیں۔ انہوں نے ناانصافی اور حملہ آوروں کے سامنے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور ناقابل برداشت اذیتیں برداشت کرکے بھی اپنے اصولوں اور نظریات کے لئے ثابت قدم رہے ۔ سنبھاجی مہاراج کی قربانی اور ان کی باوقار زندگی آنے والے زمانے تک حب الوطنی اور جرأت کی ترغیب دیتی رہے گی۔

امت شاہ نے لکھا،” بچپن سے ہی حب الوطنی، مذہب کے تحفظ اور ہندوی سوراج کی اقدار کو اپنا نے والے چھترپتی سنبھاجی مہاراج نے بہت اسٹریٹجک علاقوں کو مغلوں کے قبضے سے آزاد کرایا اور مغل فوج کو ان گنت لڑائیوں میں شکست دی۔ مذہبی تبدیلی کو روکنے کے لیے زندگی بھر پرعزم رہے، چھترپتی سنبھاجی مہاراج نے کبھی بھی اپنے مذہب، اپنی زبان ، سوراجکی مشعل کو بجھنے نہیں دیا اور اس کے اپنی جان کا نذرانہ تک پیش کر دیا۔“

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے لکھا، ”بہادری اورشجاعت کی علامت، سوراجیہ رکشک دھرم ویر چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو ان کے یوم پیدائش (تاریخ کے مطابق) پر خراج عقیدت۔“ٹیکسٹائلز کے وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ چھترپتی اپنے مذہب اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے ایک عظیم مراٹھا جنگجو تھے۔

پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ اپنے والد چھترپتی شیواجی مہاراج کے 'ہندوی سوراج' کے عزم کو آگے بڑھانے اور مراٹھا سلطنت اور مذہب کی حفاظت کے لیے ان کی بے مثال جرأت،ایثار اورقربانی ہندوستانی تاریخ میں ایک لازوال تحریک ہے۔ ان کی بہادرانہ زندگی ہمیشہ ہم سب کو ملک کے وقار اور عزت نفس کی حفاظت کے لیے ترغیب دیتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande