
جانجگیر-چامپا، 14 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے جانجگیر-چامپا ضلع کے بھونترا گاؤں میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک ہی خاندان کے چار افراد کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کر دیا گیا۔ مقتولین میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ اس واقعہ سے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گھر کے افراد زیر تعمیر مکان میں چارپائی پر سو رہے تھے۔ بدھ کی دیر رات، ایک نامعلوم حملہ آور نے ان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا ۔ جمعرات کی صبح جب ایک تعمیراتی کارکن اس مقام پر پہنچا تو چاروں کی لاشیں لہولہاں حالت میں پائی گئیں۔
مرنے والوں کی شناخت میدنی پرساد کشیپ (70)، ان کی بیوی کانتی بائی (65)،نتنی موگرا (25) اور ناتی پتامبرا (17) کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چاروں ہی زیر تعمیر مکان میں ایک ساتھ ہی رہتے تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فارنسک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے ۔پولیس نے ایک مشتبہ پڑوسی کو حراست میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق، قتل کے پیچھے پرانی رنجش، خاندانی تنازعہ یا دیگر وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔ گاو¿ں میں خوف اور غصے کا ماحول ہے اور پولیس مسلسل نگرانی اور مستعدی بنائے رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد