بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر اسکارپیو کی ڈی سی ایم سے ٹکر، ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت، ایک لڑکی زخمی
باندہ، 14 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے باندہ ضلع میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں اسکارپیو میں سفر کر رہے ایک خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر
بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر اسکارپیو کی ڈی سی ایم سے ٹکر، ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت، ایک لڑکی زخمی


باندہ، 14 مئی (ہ س)۔

اتر پردیش کے باندہ ضلع میں بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں اسکارپیو میں سفر کر رہے ایک خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اسکارپیو میں پھنسے افراد کو کٹر اور کرین کی مدد سے باہرنکالا۔

جمعرات کی صبح کوتوالی دیہات تھانہ علاقے کے تحت بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار اسکارپیو خالی گیس سلنڈروں سے لدے ڈی سی ایم سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکارپیو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ گاڑی میں کل پانچ افراد سوار تھے جن میں ایک مرد اور چار خواتین شامل تھیں۔ حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک زخمی نے ضلع اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ایک لڑکی شدید زخمی ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسکارپیو میں سوار افراد حادثے کے بعد گاڑی کے اندر بری طرح پھنس گئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کافی کوشش کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو کٹر اور کرین کی مدد سے باہر نکالا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ امیت اسیری اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پلاش بنسل موقع پر پہنچے اور امدادی کاموں کا معائنہ کیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حادثے کے بعد ایکسپریس وے پر ٹریفک کچھ دیر کے لیے متاثر رہی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ پلاش بنسل نے بتایا کہ کوتوالی دیہات پولیس اسٹیشن میں اطلاع ملی تھی کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر ایک ڈی سی ایم اور ایک اسکارپیو آپس میں ٹکرا گئے۔ مقامی پولیس اسٹیشن، فائر بریگیڈ اور دیگر ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں۔ ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ حادثہ اسکارپیو ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande