بی جے پی نے اسمبلی چئیرمین سپ کی تقسیم پر اعتراض کیا۔
جموں, 14 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر اسمبلی کی ہاؤس کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کی تقسیم پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما نے کہا ہے کہ بی جے پی جلد ایک اجلاس منعقد کرے گی جس میں اسمبلی کمیٹیوں کی کارروائی کے بائیکاٹ کے حوالے سے
Sunil


جموں, 14 مئی (ہ س)۔

جموں و کشمیر اسمبلی کی ہاؤس کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کی تقسیم پر تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما نے کہا ہے کہ بی جے پی جلد ایک اجلاس منعقد کرے گی جس میں اسمبلی کمیٹیوں کی کارروائی کے بائیکاٹ کے حوالے سے فیصلہ لیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل شرما نے الزام عائد کیا کہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کی تقسیم غیر منصفانہ انداز میں کی گئی ہے اور اس میں حکمران جماعت نیشنل کانفرنس اور اس کے اتحادیوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو نیشنل کانفرنس کا ہیڈکوارٹر بنایا جا رہا ہے جبکہ اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے آنے سے روکا جا سکے۔انہوں نے اسپیکر اسمبلی پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ متناسب نمائندگی کے اصول کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق 54 ارکان والی حکمران جماعت کو آٹھ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دی گئی جبکہ 29 نشستیں رکھنے والی بی جے پی کو صرف ایک چیئرمین شپ دی گئی، جو عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔سنیل شرما نے کہا کہ جو لوگ اس فیصلے کا دفاع کر رہے ہیں انہیں متناسب نمائندگی کے اصول کو سمجھنے کی ضرورت ہے، نہ کہ حقائق کو اپنے مفاد کے مطابق پیش کرنے کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande