چین-امریکہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز ، شی جن پنگ اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت شروع
بیجنگ، 14 مئی (ہ س)۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو کہا کہ انہیں امید ہے کہ 2026 ایک تاریخی اور سنگِ میل ثابت ہونے والا سال ہوگا۔ یہ سال چین-امریکہ تعلقات میں نیا باب کھولے گا۔ شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں دو ط
چین کی دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کو گریٹ ہال آف دی پیپل میں صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


بیجنگ، 14 مئی (ہ س)۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو کہا کہ انہیں امید ہے کہ 2026 ایک تاریخی اور سنگِ میل ثابت ہونے والا سال ہوگا۔ یہ سال چین-امریکہ تعلقات میں نیا باب کھولے گا۔ شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں دو طرفہ ملاقات شروع ہونے سے پہلے ابتدائی تقاریر کیں۔ شی نے کہا کہ دنیا ایک نئے موڑ پر آ گئی ہے۔

چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’شنہوا‘ اور امریکی چینل ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق، گریٹ ہال آف دی پیپل میں یہ لمحہ ٹرمپ اور شی کے درمیان سرکاری ملاقات کا گواہ بنا۔ ٹرمپ استقبال سے بیحد خوش نظر آئے۔ استقبال کے بعد دونوں رہنماوں نے امریکہ اور چین کے وفود کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد دونوں رہنما ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے سرخ اور سنہرے رنگ کی سجاوٹ والے ایک ڈھکے ہوئے اسٹیج تک پہنچے۔

یہاں ایک فوجی بینڈ نے دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے اور پاس ہی واقع تیانمن اسکوائر پر توپوں کی سلامی گونجی۔ ٹرمپ اور شی نے فوجیوں کا معائنہ کیا اور پھر سینکڑوں اچھلتے کودتے بچوں کے درمیان سے گزرے۔ ٹرمپ اور شی نے کئی بار ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر محبت کا اظہار کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ اور چینی رہنما شی جن پنگ نے اہم بات چیت شروع کر دی ہے۔ دو دنوں تک جاری رہنے والی ان ملاقاتوں میں ان کے درمیان ٹیکنالوجی، تجارت اور تائیوان جیسے کئی پیچیدہ مسائل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اس بات چیت کا جو بھی رخ طے ہوگا، وہ آنے والے کئی برسوں تک دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات کی سمت متعین کر سکتا ہے۔

امریکہ-اسرائیل کی ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ اور اس کے بعد پیدا ہونے والا عالمی توانائی کا بحران اس دورے پر حاوی ہے۔ امید ہے کہ ٹرمپ، شی سے گزارش کریں گے کہ وہ چین کے اتحادی ملک ایران پر دباو ڈالیں تاکہ وہ امن معاہدے پر راضی ہو جائے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دے۔ ہرمز تیل کی تجارت کے لیے بیحد اہم سمندری راستہ ہے۔ امریکی صدر کے ساتھ اس دورے پر کئی اعلیٰ حکام اور ایک درجن سے زائد صنعت کار بھی موجود ہیں، جن میں ٹم کک اور ایلون مسک نمایاں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande