
نئی دہلی، 14 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو برکس ممالک اور دیگر شراکت دار ممالک کے وزرائے خارجہ اور سینئر نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراغچی، ایتھوپیا کے وزیر خارجہ گیدیون تیموتھیوس ہیسبون اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیانو سمیت دیگر نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر دہلی کے بھارت منڈپم میں 14 سے 15 مئی تک منعقد ہونے والی دو روزہ برکس وزرائے خارجہ کی میٹنگ کی صدارت کر رہے ہیں۔ اس سال کا تھیم لچک، اختراع، تعاون، اور پائیدار ترقی کے لیے تعمیر ہے۔ یہ مقصد ہندوستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی مصروفیات اور اسٹریٹجک، اقتصادی اور کثیر جہتی تعاون کو مضبوط بنانے پر گروپ کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔
اس دوران روس، ایران، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ، ایتھوپیا اور برکس کے دیگر شراکت دار ممالک کے وزرائے خارجہ اور سینئر نمائندوں کا استقبال کیا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی