بنڈی سنجے کے فرزند بھگیرتھ کی گرفتاری پر روک ممکن نہیں
حیدرآباد ، 14 مئی (ہ س) ۔ صدرپردیش کانگریس مہیش کمارگوڑنے کہاکہ مرکزی وزیربنڈی سنجے کے فرزند بنڈی بھگیرتھ کی گرفتاری کوکوئی بھی روک نہیں سکے گا۔ میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے مہیش کمارگوڑ نے کہا کہ پوکسو مقدمہ میں بنڈی بھگیرتھ کی گرفتاری یقین
بنڈی سنجے کے فرزند بھگیرتھ کی گرفتاری پر روک ممکن نہیں


حیدرآباد ، 14 مئی (ہ س) ۔ صدرپردیش کانگریس مہیش کمارگوڑنے کہاکہ مرکزی وزیربنڈی سنجے کے فرزند بنڈی بھگیرتھ کی گرفتاری کوکوئی بھی روک نہیں سکے گا۔ میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے مہیش کمارگوڑ نے کہا کہ پوکسو مقدمہ میں بنڈی بھگیرتھ کی گرفتاری یقینی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقات کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے کوئی تاخیر نہیں کی گئی ہے اورقانون اپنا کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقات اور مقدمہ کی نوعیت سے بھگیرتھ کی گرفتاری یقینی ہے۔ کوئی بھی طاقت گرفتاری کو روک نہیں پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کو بنڈی بھگیرتھ کوبچانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ پولیس کے مطابق بھگیرتھ مفرور ہیں اورگرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مہیش کمارگوڑنے کہا کہ اگر بنڈی بھگیرتھ ملک کے باہر چلے جائیں تب بھی انہیں ملک واپس طلب کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ ملک میں بائیں بازو جماعتوں کی طاقت میں کمی کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے مہیش کمارگوڑ نے کہا کہ بائیں بازو جماعتوں کا اثربرقرار ہے۔ ملک میں تبدیل شدہ سیاسی صورتحال میں بائیں بازوجماعتوں کے اثرکا نتائج کی بنیاد پراندازہ نہیں کیا جاسکتا۔ کئی ریاستوں میں بائیں بازو جماعتوں کا موقف مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کے سی آرکو قائد اپوزیشن کا رول ادا کرنے کی ذمہ داری دی لیکن وہ فارم ہاؤز تک محدود ہوچکے ہیں۔ بی آر ایس دور حکومت میں دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے بھٹی وکرمارکا کو قائد اپوزیشن کے عہدہ سے محروم کردیا گیا تھا۔ کانگریس کے ارکان اسمبلی کو انحراف کی ترغیب دیتے ہوئے بھٹی وکرمارکا کو قائد اپوزیشن کے عہدہ سے محروم کردیا گیا۔ ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande