اے ایم یو کے احمدی اسکول میں مائنڈ میٹرز پروگرام کا انعقاد
اے ایم یو کے احمدی اسکول میں مائنڈ میٹرز پروگرام کا انعقاد علی گڑھ، 14 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احمدی اسکول برائے نابینا طلبہ میں طلبہ کی ذہنی صحت و فلاح و بہبود سے متعلق پروگرام ‘‘مائنڈ میٹرز’’ منعقد کیا گیا۔ ‘مائنڈ میٹرز’ پروگرام کا
احمدی اسکول


اے ایم یو کے احمدی اسکول میں مائنڈ میٹرز پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ، 14 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احمدی اسکول برائے نابینا طلبہ میں طلبہ کی ذہنی صحت و فلاح و بہبود سے متعلق پروگرام ‘‘مائنڈ میٹرز’’ منعقد کیا گیا۔ ‘مائنڈ میٹرز’ پروگرام کا یہ سلسلہ انکلیوزیو فیوچرز فاؤنڈیشن، ڈی ایس ڈبلیو دفتر، اسٹوڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر اور ایڈوانسڈ سینٹر فار ویمنس اسٹڈیز (اے سی ڈبلیو ایس) کے اشتراک سے اے ایم یو کے اسکولوں میں منعقد کیا جارہا ہے۔

پروگرام کے دوران قائم مقام ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر صبوحی خان نے ذہنی صحت اور جامع تعلیم کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر جوہی گپتا نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ہدف طلبہ میں ذہنی صحت سے متعلق بیداری اور جذباتی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔ شعبہ نفسیات سے وابستہ ڈاکٹر سارہ جاوید اور ڈاکٹر آصف حسن نے کوگنیٹیو ری ہیبلیٹیشن اور دماغی تناؤ کے بندوبست پر مبنی انٹرایکٹیو سیشن منعقد کیے۔ اے سی ڈبلیو ایس کی ڈائریکٹر پروفیسر عذرا موسوی نے جذباتی صحت اور خود اعتمادی کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

اس موقع پر شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی ڈاکٹر تبسم نواب اور ان کی ٹیم نے منشیات کے استعمال کے مضر اثرات پر ایک اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا۔ اس سے قبل شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے قائم مقام پرنسپل مسٹر ایس احتشام اکبر نے طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے اس نوعیت کی سرگرمیوں کو اہم قرار دیا۔ مس نلنی بھٹار نے پروگرام کو مربوط کیا ، جبکہ مس ندرت جہاں نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande