اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ، انڈر-16 باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کے لیے منتخب
اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ، انڈر-16 باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کے لیے منتخب علی گڑھ، 14 مئی (ہ س)۔ اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ اسنیہا چودھری کو 24ویں یوتھ اتر پردیش اسٹیٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لیے علی گڑھ ضلع یوتھ (انڈر-16) باسکٹ بال ٹیم کے پری اس
اسنیہا چودھری


اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ، انڈر-16 باسکٹ بال کوچنگ کیمپ کے لیے منتخب

علی گڑھ، 14 مئی (ہ س)۔ اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ اسنیہا چودھری کو 24ویں یوتھ اتر پردیش اسٹیٹ باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لیے علی گڑھ ضلع یوتھ (انڈر-16) باسکٹ بال ٹیم کے پری اسٹیٹ کوچنگ کیمپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ علی گڑھ ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یہ کوچنگ کیمپ 4 مئی سے 29 مئی تک منعقد کیا جا ئے گا تاکہ ضلعی ٹیم کو ریاستی سطح کی چیمپئن شپ کے لیے تیار کیا جا سکے۔

قائم مقام پرنسپل محترمہ الکا اگروال نے اسنیہا چودھری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیمپئن شپ میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گیمز اینڈ اسپورٹس انچارج مسٹر محمد وسیم احمد، مس شالینی چوہان اور مس سیما زیتون نے بھی ان کی محنت و لگن کو سراہا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande