اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن انتخابی تنازعہ: ہائی کورٹ کے حکم پر ڈپٹی رجسٹرار آگرہ نے اعظم میر خان سے جواب طلب کیا
علی گڑھ, 14 مئی (ہ س)اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات اور انتظامی کمیٹی کو لے کر جاری تنازعہ میں الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈپٹی رجسٹرار آگرہ نے سابق جنرل سکریٹری اعظم میر خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ الہ آباد ہائی
اولڈ بوائز


علی گڑھ, 14 مئی (ہ س)اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات اور انتظامی کمیٹی کو لے کر جاری تنازعہ میں الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈپٹی رجسٹرار آگرہ نے سابق جنرل سکریٹری اعظم میر خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ میں دائر عرضی نمبر 3678/2026 میں صادر کردہ حکم کی تعمیل میں ڈپٹی رجسٹرار آگرہ نے اعظم میر خان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ادارے کے آئین کے دفعہ 10(i) کے تحت ایسوسی ایشن کو “مدت سے تجاوز شدہ” قرار دیے جانے کے معاملے میں اپنا تحریری جواب اور متعلقہ ثبوت 20 مئی 2026 تک دفتر میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے 11 مئی 2026 کو جاری اپنے حکم میں ڈپٹی رجسٹرار آگرہ کو ہدایت دی تھی کہ اگر ضروری ہو تو دونوں فریقین کو سننے کے بعد نیا حکم جاری کیا جائے، تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ اے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی انتظامی کمیٹی مدت پوری کر چکی ہے یا نہیں۔

عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے کرائے گئے انتخابات اور 23 اپریل 2026 کو جاری کیے گئے انتخابی نتائج کے سلسلے میں بھی نیا حکم جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے بعد اب ڈپٹی رجسٹرار کو واضح طور پر یہ طے کرنا ہوگا کہ ایسوسی ایشن کو کالعدم یا مدت سے تجاوز شدہ قرار دینے کی بنیادیں کیا ہیں اور ان کی نگرانی میں کرائے گئے انتخابات کس حد تک قانونی حیثیت رکھتے ہیں۔اس معاملے کو لے کر ایسوسی ایشن کے اندر سیاسی اور انتظامی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ایسوسی ایشن سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ آئندہ حکم ادارے کی انتظامی حیثیت اور انتخابی عمل کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande