سورت ٹیکسٹائل فیکٹری سے 91 بچہ مزدوروں کو بچایا گیا، ان میں سات سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل
سورت، 13 مئی (ہ س)۔ سورت میں انتظامیہ، پولیس اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بچہ مزدوری اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کے ذریعے ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی۔ شہر میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری پر چھاپے کے دوران 91 بچے مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا جن
سورت ٹیکسٹائل فیکٹری سے 91 بچہ مزدوروں کو بچایا گیا، ان میں سات سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل


سورت، 13 مئی (ہ س)۔ سورت میں انتظامیہ، پولیس اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بچہ مزدوری اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کے ذریعے ایک بڑی کامیابی حاصل کی گئی۔ شہر میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری پر چھاپے کے دوران 91 بچے مزدوروں کو بازیاب کرایا گیا جن میں سے سب سے کم عمر کی عمر محض 7 سال ہے۔ بچوں کو انتہائی معمولی اجرت کے عوض لمبے گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔ کاروائی کی خبر ملتے ہی فیکٹری چلانے والے اور اسمگلنگ ریکیٹ میں ملوث افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

بچائے گئے زیادہ تر بچے راجستھان کے قبائلی علاقوں سے لائے گئے تھے، جب کہ کچھ کا تعلق اتر پردیش، جھارکھنڈ اور بہار سے بتایا جاتا ہے۔ تمام بچوں کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ معاملے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

یہ کاروائی گایتری سیوا سنستھان کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس اور نگرانی کی بنیاد پرکی گئی تھی۔ تنظیم تقریباً ایک ماہ سے فیکٹری کو زیر نگرانی رکھے ہوئے تھی۔ بچوں کی موجودگی کی تصدیق ہونے کے بعد، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس ، انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ، راجستھان پولیس، سورت پولیس، اور سماجی تنظیم 'ایسوسی ایشن فار والنٹری ایکشن' کے تعاون سے چھاپہ مارا گیا۔

گایتری سیوا سنستھان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیلیندر پانڈیا نے بتایا کہ بچوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر عمل کرتے ہوئے ٹیم ایک عمارت تک پہنچی جو باہر سے بند تھا۔ اندر داخل ہونے پر پتہ چلا کہ ٹیکسٹائل یونٹ میں چھوٹے بچوں سے مزدوری کرائی جارہی ہے۔ بہت سے بچے خوفزدہ اور پریشان حالت میں پائے گئے۔ انہیں تقریباً 12 گھنٹے چلنے والی شفٹوں میں کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بعض بچوں کی حالت انتہائی قابل رحم ہے۔ ایک 8 سالہ لڑکا بغیر قمیض کے پایا گیا اور وہ دوسرے بچوں سے لباس مانگ رہا تھا تاکہ وہ حکام کے سامنے پیش ہو سکے۔ پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے اتنے بڑے پیمانے پر بچوں کو بچایا جا سکا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ صبح سویرے بچوں کو فیکٹری میں لاتا تھا اور دن بھر عمارت باہر سے بند رہتی تھی۔ شام کو کام ختم ہونے کے بعد ہی دروازے کھولے گئے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ باہر سے کوئی بھی اندر بچوں کی موجودگی سے آگاہ نہ ہو۔ بچوں کو آس پاس کی رہائشی کالونیوں میں انتہائی نامساعد حالات میں رکھا جا رہا تھا۔ دس سے بارہ بچوں کو تنگ کمروں میں ایک ساتھ رکھا گیا تھا جن میں بنیادی سہولتیں بھی نہیں تھیں۔ پوچھ گچھ کے دوران کچھ بچوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین کو ان کی جسمانی مشقت کا علم تھا، جب کہ بہت سے چھوٹے بچوں کو باہر لے جانے کے بہانے وہاں لایا گیا تھا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ کچھ بچے فیکٹری میں پچھلے تین چار سال سے کام کر رہے تھے۔ بچائے گئے بچوں میں دو بھائی بھی شامل تھے جنہیں راجستھان کے ادے پور سے لایا گیا تھا، جن کی عمریں بالترتیب 8 اور 10 سال تھیں۔

'جسٹ رائٹس فار چلڈرن' کے قومی کنوینر روی کانت نے کہا کہ یہ کیس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بچوں کی اسمگلنگ اور بچہ مزدوری کا نیٹ ورک کس قدر منظم اور گہرا ہو چکا ہے۔ غریب اور قبائلی علاقوں کے بچوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہروں کی طرف راغب کیا جا رہا ہے جہاں انکا استحصال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے ریاستوں کے درمیان بہتر تال میل، مسلسل چوکسی، اور آجروں اور بچولیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے جو بچہ مزدوری میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande