وزیر اعظم مودی کی مہم کے تحت 653 چوری کئے گئے مجسمے اور اشیاء واپس لائی گئیں: گجیندر سنگھ شیخاوت
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س):۔ مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کے قدیم اور تاریخی اعتبار سے اہم مجسمے محض آرٹ کی اشیاء نہیں ہیں بلکہ ہماری ہزاروں سال کی تہذیب کے تسلسل کی زندہ علامت ہیں۔ گجیندر سنگھ شیخاوت نے
وزیر اعظم مودی کی مہم کے تحت 653 چوری کئے گئے مجسمے اور اشیاء واپس لائی گئیں: گجیندر سنگھ شیخاوت


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س):۔

مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان کے قدیم اور تاریخی اعتبار سے اہم مجسمے محض آرٹ کی اشیاء نہیں ہیں بلکہ ہماری ہزاروں سال کی تہذیب کے تسلسل کی زندہ علامت ہیں۔ گجیندر سنگھ شیخاوت نے یہ بیان دہلی کے نیشنل میوزیم میں وزارت ثقافت کے ذریعہ ملک کے قیمتی اور کھوئے ہوئے ثقافتی ورثے کی کامیاب واپسی کی یاد میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا۔

گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ یہ ہندوستان کے ورثے کو دوبارہ حاصل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی واپسی میں اہم کامیابیوں کا اشتراک کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وراثت کے تحفظ مہم کے تحت اب تک کل 666 قدیم نمونے ہندوستان واپس لائے جا چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ صرف 2014 سے اب تک ان میں سے 653 اشیاء گھر واپس آچکی ہیں۔ جبکہ 1972 سے 2014 کے درمیان ہندوستان میں صرف 13 نوادرات لائے گئے۔

شیخاوت نے بتایا کہ کل رات گیارہ بجے امریکہ سے دو اہم مجسمے پہنچے۔ ان میں چول دور (12 ویں صدی) کی سومسکنڈ مجسمہ اور وجیانگر دور (16 ویں صدی) کے سنتوں سریندرا اور پروائی کے کانسی کے مجسمے شامل ہیں۔ آسٹریلیا سے کل 11 مجسمے موصول ہوئے جن میں آسٹریلیا کی نیشنل گیلری سے آٹھ اور نیو ساو¿تھ ویلز کی آرٹ گیلری سے تین شامل ہیں۔ ان میں شونگا دور کا ٹیراکوٹا، پال خاندان کا ایک وراہا مجسمہ، اور گیارہویں صدی کا بودھی ستو کا مجسمہ شامل ہے۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ثقافتی املاک کے تبادلے کے معاہدے نے اس عمل کو مزید تیز کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے بتایا کہ برآمد شدہ نوادرات کے لیے لال قلعہ میں ایک وقف گیلری بنائی گئی ہے اور مزید بہتری کا کام جاری ہے۔ ٹاسک فورس کے علاوہ، تمام حکومتی اسٹیک ہولڈرز (نفاذ کرنے والی ایجنسیاں، سفارت خانے، اور وزارت ثقافت) ان اشیاء کو بازیافت کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande