
سلی گوڑی، 13 مئی (ہ س)۔ کیرالہ پولیس نے تقریباً 4 کروڑ روپے کی منشیات کے سلسلے میں سلی گوڑی سے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت ہیرن کے کے اور ارمل کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کیرالہ کے رہنے والے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کیرالہ میں گزشتہ ماہ منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا گیا تھا۔ بعد میں تفتیش کے دوران ان کے نام سامنے آنے کے بعد سے ہی دونوں ملزمان مفرور تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے کیرالہ پولیس نے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی اوران کی تلاش شروع کی گئی۔
تفتیش کے دوران، ابتدائی طور پر ان کے مقام کا گجرات میں پتہ لگایا گیا تھا۔ اگرچہ پولس ٹیم ریاست پہنچ گئی، لیکن اس وقت تک ملزم سلی گوڑی چلے گئے تھے۔ اس کے بعد، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کہ وہ سلی گوڑی کے سیووکے روڈ علاقے میں چھپے ہوئے ہیں، کیرالہ پولیس نے مقامی بھکتی نگر پولیس اسٹیشن کی مدد سے کل رات مشترکہ کاروائی کی۔
اس کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
بدھ کے روز، انہیں جلپائی گوڑی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کرنے اور انہیں کیرالہ واپس لے جانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد