وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے اسمبلی میں بھوانی پور سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف لیا
کولکاتا، 13 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری نے بدھ کو اسمبلی میں بھوانی پور حلقہ سے رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا۔ اسمبلی پہنچنے پر اسمبلی کے احاطے میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا گیا اور حسب روایت گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر ا
بنگال


کولکاتا، 13 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری نے بدھ کو اسمبلی میں بھوانی پور حلقہ سے رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا۔ اسمبلی پہنچنے پر اسمبلی کے احاطے میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا گیا اور حسب روایت گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کا پروٹیم اسپیکر اور مانیکتلہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے تاپس رائے نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے نامزد کمرے کی طرف روانہ ہوئے۔اس کے بعد وزیراعلیٰ اسمبلی چیمبر میں داخل ہوئے، جہاں پروٹیم اسپیکر تاپس رائے نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔ بھوانی پور سیٹ سے ایم ایل اے کے طور پر ان کی حلف برداری کے ساتھ ہی یہ واضح ہوگیا کہ وہ نندی گرام سیٹ چھوڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے انسٹاگرام پر اپنی حلف برداری کی تقریب کا ویڈیو بھی شیئر کیا۔

وزیر اعلیٰ کے بعد ریاستی کابینہ کے دیگر اراکین نے حلف لیا۔ ان میں دلیپ گھوش، اگنی مترا پال، اور نشیتھ پرمانک شامل تھے۔ اس کے بعد دیگر ایم ایل ایز کی حلف برداری کا عمل شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ایم ایل ایز نے دوپہر ڈیڑھ1:30 بجے تک حلف لیا۔ اس مرحلے میں بنیادی طور پر شمالی بنگال اور مرشد آباد کے ایم ایل اے شامل تھے۔ عام جنتا انین پارٹی (اے جے یو پی) کے لیڈر ہمایوں کبیر نے بھی نووادا سیٹ سے رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیا۔ توقع ہے کہ وہ اپنی راج نگر سیٹ خالی کر دیں گے۔

اسمبلی میں نومنتخب اراکین اسمبلی کی حلف برداری جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔ پروٹیم اسپیکر تاپس رائے تمام اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔ عام طور پر، اسمبلی کے سینئر ترین رکن کو پروٹیم سپیکر مقرر کیا جاتا ہے اور مستقل سپیکر کے انتخاب تک ایوان کی کارروائی کی صدارت کرتا ہے۔

منگل کو گورنر آر این روی نے لوک بھون میں تپس رائے کو پروٹیم اسپیکر کے عہدے کا حلف دلایا تھا۔ اسپیکر کا انتخاب 15 مئی کو ہونا ہے۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ اسپیکر کے عہدہ کے لیے تپس رائے کے نام پر غور کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری نے منگل کی صبح آسام میں وزیر اعلی کے طور پر ہمنتا بسوا سرما کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ واپسی پر وہ سیدھے لوک بھون گئے جہاں کئی وزراءاور نو منتخب اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande