علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاد کا قاتل ایک لاکھ روپے کا انعامی بدمعاش میرٹھ میں مارا گیا
میرٹھ، 13 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ایک ٹیم نے بدھ کی صبح میرٹھ ضلع کے لوہیا نگر تھانہ علاقے میں ایک انکاونٹر میں ایک بدمعاش زبیر کو مار ڈالا، اس پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاد کے ق
بدمعاش


میرٹھ، 13 مارچ (ہ س)۔ اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ایک ٹیم نے بدھ کی صبح میرٹھ ضلع کے لوہیا نگر تھانہ علاقے میں ایک انکاونٹر میں ایک بدمعاش زبیر کو مار ڈالا، اس پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استاد کے قتل معاملہ میں مفرور تھا۔

ایس ٹی ایف کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ومل کمار سنگھ نے بدھ کے روز بتایا کہ ایس ٹی ایف نے بدھ کی صبح میرٹھ کے لوہیا نگر تھانہ علاقہ کے علی پور میں بدمعاش زبیر کے ساتھ انکاونٹر کیا۔ زبیر بدنام زمانہ منیر گینگ کا سرگرم رکن تھا اور قتل، ڈکیتی اور لوٹ سمیت 24 سے زائد سنگین جرائم کا مرتکب تھا۔ اس پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا۔

اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم نے بدھ کی صبح علی پور تھانے کے لوہیا نگر علاقے میں زبیر کو تلاش کیا۔ اس کے بعد مقامی پولیس ٹیم نے اسےگھیرے میں لے لیا۔ زبیر نے ایس ٹی ایف ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں وہ زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل، دو .32 بور پستول، اور بڑی مقدار میں خالی خول اور زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔

اے ایس پی نے بتایا کہ زبیر پر 24 دسمبر 2025 کو علی گڑھ کے سول لائنز تھانہ علاقے میں اے ایم یو کے استاد راودانش ہلال کو گولی مار کر قتل کرنے کا الزام تھا، اس کی تلاش کی جا رہی تھی۔ اس کے خلاف علی گڑھ اور دہلی کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، لوٹ، قتل کی کوشش اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بھی کئی مقدمات درج ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande