متحدہ عرب امارات نے حزب اللہ سے منسلک 21 افراد اور تنظیموں پر شکنجہ کسا ۔
ابوظہبی، 13 مئی (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ سے منسلک 21 افراد اور اداروں پر پابندی لگانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں 16 لبنانی شہری اور متحدہ عرب
حزب


ابوظہبی، 13 مئی (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ سے منسلک 21 افراد اور اداروں پر پابندی لگانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں 16 لبنانی شہری اور متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی پانچ تنظیمیں شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کا الزام ہے کہ یہ افراد اور ادارے ملک میں جنگجو تنظیموں کے طور پر نامزد تنظیموں کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہے تھے۔ حکام نے کہا کہ کریک ڈاون کا مقصد قومی سلامتی کو مضبوط بنانا اورعسکریت پسندی سے منسلک مالیاتی نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔

ایک حکومتی بیان کے مطابق متعلقہ ایجنسیوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹے کے اندر منظور شدہ افراد اور تنظیموں کی شناخت یقینی بنائیں اور ان کے اثاثے، بینک اکاو¿نٹس اور دیگر مالی وسائل کو فوری طور پر منجمدکئے جائیں۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک ان کے لیے کسی بھی قسم کی عسکریت پسندانہ سرگرمی یا مالی معاونت کو برداشت نہیں کرے گا۔ عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور سیکیورٹی کے ضوابط پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ تاہم، منظور شدہ افراد اور تنظیموں کی تفصیلی شناخت کو عام نہیں کیا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande