ٹی پی سی سی کا بیٹے پر لگے الزامات کے بعد بندی سنجے سے استعفیٰ کا مطالبہ
حیدرآباد، 13 مئی (ہ س)۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین سما رام موہن ریڈی نے آج مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار اس وقت تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں جب تک ان کا بیٹا جاری کیس میں بے گناہ ثابت نہیں ہوجاتا۔
ٹی پی سی سی کا بنڈی سنجے کے بیٹے پر لگے الزامات کے بعد ان سے استعفیٰ کا مطالبہ


حیدرآباد، 13 مئی (ہ س)۔

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین سما رام موہن ریڈی نے آج مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار اس وقت تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں جب تک ان کا بیٹا جاری کیس میں بے گناہ ثابت نہیں ہوجاتا۔ گاندھی بھون میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے رام موہن ریڈی نے کہا کہ اگر بنڈی سنجے واقعی مخلص ہیں توانہیں اپنے بیٹے بھگیرتھ کو،جو مبینہ طور پرمفرور ہے، پولیس کے حوالے کر دینا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرے۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ اگر کوئی غلط کام نہیں کیا گیا ہے تو تحقیقات کا سامنا کرنے میں کوئی خوف نہیں ہونا چاہیے۔ کانگریس لیڈرنے الزام لگایا کہ مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ ہونے کے ناطے، بنڈی سنجے قانونی عمل پراثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رام موہن ریڈی نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت کسی کو بھی نہیں بخشے گی اگر کوئی قانونی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے، چاہے اس کا سیاسی قد یا پس منظر کچھ بھی ہو۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے اندر بنڈی سنجے کے خلاف اندرونی مخالفت بڑھ گئی ہے اور بعض سیاسی قوتیں بی آرایس کے ساتھ تال میل سے کام کر رہی ہیں۔ یک نوجوان لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ذمہ داروں کو سخت سزا دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھیا تھیٹر واقعے سے نمٹنے کا حکومتی طریقہ کار اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ایسے معاملات میں سختی سے نمٹنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande