آئی پی ایل 2026: زخمی رام کرشن گھوش کے متبادل کے طور پر میک نیل نورونہا کو سی ایس کے نے ٹیم میں شامل کیا
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔چنئی سپر کنگز ( سی ایس کے) کو 2026 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آل راونڈر رام کرشنا گھوش دائیں ٹانگ میں چوٹ کی وجہ سے پورے سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ سی ایس کے نے کرناٹک کے نوجوان آل راونڈر میک نیل نورون
میک


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔چنئی سپر کنگز ( سی ایس کے) کو 2026 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ آل راونڈر رام کرشنا گھوش دائیں ٹانگ میں چوٹ کی وجہ سے پورے سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔ سی ایس کے نے کرناٹک کے نوجوان آل راونڈر میک نیل نورونہا کو ان کے متبادل کے طور پرشامل کیا ہے۔

رام کرشن گھوش 3 مئی کو ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران دائیں ٹانگ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ طبی معائنے کے بعد، وہ سیزن کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے۔

سی ایس کے نے میک نیل نورونہا کو 30 لاکھ روپے میں متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا ہے۔

میک نیل نورونہا نے حال ہی میں اپنی متاثر کن گھریلو پرفارمنس کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔ انہیں 2024-25 کرنل سی کے نائیڈو ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر ایم اے چدمبرم ٹرافی سے نوازا گیا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں کرناٹک کے سید مشتاق علی ٹرافی ٹیممیں بھی جگہ دلائی، جہاں انہوں نے ریاست کے لیے تین میچ کھیلے۔

سی ایس کے کو امید ہےکہ نوجوان آل راونڈر میک نیل نورونہا ٹیم کو توازن فراہم کریں گے اور آنے والے میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande