آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: جسپریت بمراہ بدستورنمبر ایک گیندباز، یشسوی جیسوال اور شبھمن گل ٹاپ 10 میں شامل
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں گیند بازوں میں پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔ نوجوان ہندوستانی ستارے یشسوی جیسوال اور شبھمن گل بلے بازوں
رینک


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں گیند بازوں میں پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔ نوجوان ہندوستانی ستارے یشسوی جیسوال اور شبھمن گل بلے بازوں میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

بلے بازی رینکنگ میں انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ 880 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ہندوستان کے یشسوی جیسوال 750 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں، جب کہ شبھمن گل 730 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک مقام کی چھلانگ لگا کر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں جو روٹ کے بعد انگلینڈ کے ہیری بروک دوسرے، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ تیسرے اور اسٹیو اسمتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

غور طلب ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے 2026 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ٹیم انڈیا نے آخری بار جنوبی افریقہ کے خلاف نومبر میں گھریلو میدان پر ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔

گیند بازوں کی رینکنگ میں جسپریت بمراہ 879 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ہندوستانی گیند بازوں میں ان کے بعد محمد سراج 12 ویں نمبر پر ہیں۔ رویندرا جڈیجا اور کلدیپ یادو بالترتیب 14 ویں اور 15 ویں مقام پر ہیں۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری بدستور تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز چوتھے نمبر پر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande