
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بدھ کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں معمول کے طبی معائنہ کے بعد گھر لوٹ گئیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا کہ سونیا گاندھی گروگرام کے میدانتا اسپتال میں معمول کے طبی معائنہ کے بعد اب گھر واپس آگئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 24 مارچ کو ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت، ان کا علاج ڈاکٹر اروپ باسو کی نگرانی میںچل رہا تھا انہیں پھیپھڑوں سے متعلق مسئلہ تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ