
حیدرآباد ، 13 مئی (ہ س)۔ مبینہ طور پرقومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے پرچہ لیک معاملے پراحتجاج کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ سوماجی گوڑہ ، حیدرآباد میں لوک بھون کے قریب کشیدگی پھیل گئی،بھارت راشٹرا سمیتی ودیارتھی ( بی آر ایس وی) کی طرف سے 13 مئی کو احتجاج کی دی گئی چلو لوک بھون کال کے بعد کیاگیا تھا۔ طلبہ ونگ نے مبینہ پیپر لیک کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی کال کے ایک حصے کے طور پر بی آرایس وی کے کئی رہنما اورکارکن لوک بھون کے قریب جمع ہوئے۔ پولیس نے بعد میں بی آرایس وی کے متعدد لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔ لوک بھون علاقے اور اس کے آس پاس پولیس کی بھاری تعیناتی دیکھی گئی۔ یہ احتجاج این ای ای ٹی پیپر لیک تنازعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق