اے ایم یو کے پروفیسر نے ریسرچ میتھڈولوجی کورس میں خطبات پیش کئے
علی گڑھ, 13 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایس ایم خان نے بلاسپور، چھتیس گڑھ میں واقع گرو گھاسی داس وشوودیالیہ کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کے مالی تعاون سے منعقدہ
پروفسیر خان


علی گڑھ, 13 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر ایس ایم خان نے بلاسپور، چھتیس گڑھ میں واقع گرو گھاسی داس وشوودیالیہ کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کے مالی تعاون سے منعقدہ دس روزہ ریسرچ میتھڈولوجی کورس میں ‘‘ٹیسٹوں کی تیاری اور معیار سازی’’ کے موضوع پر سلسلہ وار خطبات دیے۔ ‘‘

سماجی علوم کی تحقیق میں ابھرتے ہوئے مسائل: روایتی میتھڈولوجی، ڈیجیٹل ٹولس و تکنیک کے تناظر میں’’کے عنوان سے منعقدہ اس کورس کو نوجوان اور ابھرتے ہوئے محققین کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔ پروفیسر خان کے سیشنز میں نظریاتی تفہیم کے ساتھ عملی تربیت کو بھی شامل کیا گیا۔ انہوں نے شرکاء کو اوپن سورس شماریاتی سافٹ ویئر پلیٹ فارم ‘جامووی’ کے ذریعے اہم شماریاتی پیمانوں کے کمپیوٹیشن سے بھی روشناس کرایا۔ انھوں نے اعلیٰ سطحی سائیکومیٹرک تجزیے کی سہل کاری اور تحقیقی آلات و وسائل کو اسکالرز کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانے پر زور دیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande