
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔
میڈیکل کورسز میں داخلے کے لیے نیٹ یو جی 2026 کا سوالیہ پرچہ لیک ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن (ایف اے آئی ایم اے) نے نیٹ 2026 کے انعقاد میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی نظامی ناکامی کو چیلنج کیا ہے۔ ایف اے آئی ایم اے نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ سے نگرانی کی جائے اور سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں تحقیقات کرائی جائے۔ درخواست میں نیٹ 2026 کے دوبارہ انعقاد کے پورے عمل کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی نگرانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ نیٹ 2026 کا دوبارہ امتحان اس عدالتی کمیٹی کی نگرانی میں کرایا جائے جب تک کہ ایک نیا آزاد امتحانی ادارہ باقاعدہ طور پر قائم نہیں ہو جاتا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ