
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ ہریانہ بلدیاتی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کے بعد ریاست کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ نتائج ترقی اور اچھی حکمرانی کی پالیسیوں پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کی تصدیق کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرنریندر مودی نے لکھا کہ ، ہریانہ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے لیے ریاست میں اپنے خاندان کے افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جیت نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ عوام ، بی جے پی-این ڈی اے حکومت کی طرف سے نافذ کی جا رہی ترقی اور اچھی حکمرانی کی پالیسیوں پر اپنا اعتماد برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ جیت ہریانہ کے لوگوں کے اس اعتماد کی بھی علامت ہے جو ریاست کی ڈبل انجن والی حکومت پر ہے۔ پارٹی کارکنوں کی ستائش کرتے ہوئے، انہوں نے ان تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جنہوں نے بی جے پی کی اس جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد