اپوزیشن کسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے: کانگریس قائدین
حیدرآباد، 13 مئی(ہ س)۔ ریاست میں دھان خریدی مراکز کے معاملہ پراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چلائی جارہی مبینہ گمراہ کن مہم کا جواب دینے کیلئے سابق چیئرمین زرعی مارکیٹ کمیٹی بندی وینوگوپال، سابق زیڈ پی کوآپشن رکن و ضلع کسان کانگریس صدرایم ڈی غوث نے اپ
اپوزیشن کسانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے: کانگریس قائدین


حیدرآباد، 13 مئی(ہ س)۔

ریاست میں دھان خریدی مراکز کے معاملہ پراپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چلائی جارہی مبینہ گمراہ کن مہم کا جواب دینے کیلئے سابق چیئرمین زرعی مارکیٹ کمیٹی بندی وینوگوپال، سابق زیڈ پی کوآپشن رکن و ضلع کسان کانگریس صدرایم ڈی غوث نے اپی ریڈی پلی سنٹر اور مختلف سب سنٹرس کا دورہ کرتے ہوئے خریدی مراکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ موجودہ کانگریس حکومت میں گزشتہ حکومت کے مقابلہ زیادہ بہتر، شفاف اور منظم انداز میں دھان کی خریدی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھرمیں اب تک 8575 خریدی مراکزقائم کئے گئے ہیں جبکہ کسانوں کے کھاتوں میں 210 کروڑ روپے منتقل کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بے موسم بارشوں کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے پہلے ہی 2.63 لاکھ ترپال اور 18.75 کروڑ گنی بیاگس فراہم کرتے ہوئے خریدی عمل کا آغاز کیا تھا تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ کانگریس قائدین نے الزام عائد کیا کہ بعض اپوزیشن قائدین صرف چند مقامات پرموجود معمولی مسائل کوبڑھاچڑھا کر پیش کرتے ہوئے پورے ریاستی نظام کو ناکام ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر100 مراکز میں چند مقامات پرمسائل ہوں تو اپوزیشن صرف انہی جگہوں پر کیمرے لے جاکرسیاسی ڈرامہ کررہی ہے،جو افسوسناک عمل ہے۔ نہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر کسانوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی امدادی قیمت سے دور کرتے ہوئے دلالوں اور کمیشن ایجنٹوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں لیکن کسان ہمیشہ باقی رہتا ہے، اس لئے سیاسی فائدے کیلئے کسانوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے۔ قائدین نے کہا کہ اگرکہیں خامیاں موجود ہیں توان کی نشاندہی کی جائے تاکہ حکومت فوری اصلاحی اقدامات کرسکے، لیکن جھوٹی مہم چلاکرکسانوں کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے کئے جارہے اقدامات کو عوام تک پہنچائیں اور خریدی مراکز پر نظر رکھتے ہوئے خریدی عمل کو تیز رفتار بنانے میں تعاون کریں۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande