ریاسی پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار
ریاسی پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار جموں، 13 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے تقریباً
Drug


ریاسی پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار

جموں، 13 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے تقریباً 5.55 گرام ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ریاسی مکند تبروال کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن کٹرا کی ٹیم نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک آٹو کو روک کر تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران آٹو میں سوار سوریندر کمار ولد مرحوم منشی رام سکنہ کنڈیار، تحصیل کٹرا ضلع ریاسی، کے قبضے سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مادہ برآمد کیا گیا، جس کے بعد اُسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کٹرا میں ایف آئی آر نمبر 144/2026 درج کر کے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ قائم کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریاسی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشی یا نشیلی اشیاء سے متعلق کسی بھی اطلاع کو فوری طور پر پولیس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande