پرتگال سے حزب لمجاہدین کے دہشت گرد اقبال سنگھ عرف شیراکی ہندوستان کو حوالگی
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س) ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مطلوب دہشت گرد اقبال سنگھ عرف شیرا کو پرتگال سے ہندوستان کے حوالے کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایجنسی نے انہیں ائیرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا۔ این آئی اے
پرتگال سے حزب لمجاہدین کے دہشت گرد اقبال سنگھ عرف شیراکی ہندوستان کو حوالگی


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س) ۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حزب المجاہدین سے وابستہ ایک مطلوب دہشت گرد اقبال سنگھ عرف شیرا کو پرتگال سے ہندوستان کے حوالے کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ایجنسی نے انہیں ائیرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لے لیا۔

این آئی اے کے مطابق، شیرا حزب المجاہدین کے نارکو ٹیرر ماڈیول کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اکتوبر 2020 سے اس کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ جون 2021 میں ایک انٹرپول نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ پاکستان سے ہیروئن کی اسمگلنگ کر کے پنجاب میں نیٹ ورک چلا رہا تھا اور حوالہ چینلوں کے ذریعہ اس کی کمائی پاکستان و کشمیر میں حزب المجاہدین کے آپریٹروں تک پہنچاتا تھا۔

شیرا نے پنجاب میں ساتھیوں کا ایک گینگ بنایا اور بڑے پیمانے پر ہیروئن اسمگل کرنے، اس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی سازش کی۔ وہ پاکستان میں مقیم حزب المجاہدین کے کارندوں سے براہ راست رابطے میں تھا۔

ایجنسی نے کہا کہ یہ مقدمہ اصل میں پنجاب پولیس نے درج کیا تھا جب حزب کے کارکن ہلال احمد شیرگوجری کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے پاس سے 29 لاکھ روپے کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ مزید تفتیش کے نتیجے میں گینگ کے دیگر ارکان سے مزید 32 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ ہلال احمد شیرگوجری ہلاک دہشت گرد کمانڈر ریاض احمد نائیکو کا قریبی ساتھی تھا۔

تحقیقات کو سنبھالنے کے بعد، این آئی اے نے ماڈیول کو ختم کرنے اور شیرا کی حوالگی کو محفوظ بنانے کے لیے وسیع کوششیں کیں۔ ایجنسی نے کہا کہ ان کی گرفتاری پاکستان کی حمایت یافتہ منشیات اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ این آئی اے نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور گینگ کے دیگر ساتھیوں کے کردار کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande