نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے میں 5 افراد گرفتار
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نیٹ-یو جی 2026 کے امتحان میں شامل مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیک ہونے کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی نے ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں۔ سی بی آئی نے
نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے میں پانچ ملزمین گرفتار


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نیٹ-یو جی 2026 کے امتحان میں شامل مبینہ بے ضابطگیوں اور پیپر لیک ہونے کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی نے ملک بھر میں کئی مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں۔

سی بی آئی نے بدھ کو کہا کہ یہ کیس 12 مئی کو وزارت تعلیم کے تحت محکمہ ہائر ایجوکیشن سے موصول ہونے والی تحریری شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں مجرمانہ سازش، دھوکہ دہی، اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ بھارتیہ نیائے سنہتا، بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ، اور عوامی امتحانات (غیر منصفانہ طریقوں کی روک تھام) ایکٹ، 2024 کے تحت دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایجنسی کے مطابق اب تک پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں جے پور سے مانگی لال بیوال، وکاس بیوال، اور دنیش بیوال شامل ہیں۔ گروگرام سے یش یادو؛ اور ناسک سے شبھم کھیرنارشامل ہیں۔ اس کیس کے سلسلے میں کئی دیگر مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

سی بی آئی نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں متعدد مقامات پر تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران، متعدد الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فونز اور مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ایجنسی راجستھان پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے ساتھ بھی رابطہ کر رہی ہے، جس نے اس معاملے کی ابتدائی تفتیش کی تھی، تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔

سی بی آئی نے تصدیق کی کہ مبینہ پیپر لیک سے متعلق تمام پہلوؤں کی تکنیکی اور فرانزک تجزیہ کے ذریعے اچھی طرح سے جانچ کی جا رہی ہے، اور یہ کہ کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande