دعوت نامہ دینے گئے نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، لواحقین کو قتل کا شبہ
دعوت نامہ دینے گئے نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، لواحقین کو قتل کا شبہ سیوان، 13 مئی (ہ س)۔ سارن ضلع کے مشرکھ تھانہ علاقہ کے تحت چاند چناریا گاؤں میں نیوتا (دعوت نامہ) دینے گئے ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں
دعوت نامہ دینے گئے نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، لواحقین کو قتل کا شبہ


دعوت نامہ دینے گئے نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت، لواحقین کو قتل کا شبہ

سیوان، 13 مئی (ہ س)۔ سارن ضلع کے مشرکھ تھانہ علاقہ کے تحت چاند چناریا گاؤں میں نیوتا (دعوت نامہ) دینے گئے ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں کھلبلی مچ گئی۔ متوفی سیوان ضلع کے لکڑی نبی گنج علاقہ کے پڑولی چنوا گاؤں رہائشی دھننجے رائے ولد منوج رائے ہے۔

واقعہ کے بارے میں لواحقین نے بتایا کہ دھننجے رائے، دو دیگر دوستوں کے ساتھ، ایک رشتہ دار کے گھر پر نیوتا دینے کے لئے مشرکھ تھانہ علاقے کے تحت چاند چناریا گاؤں میں موٹر سائیکل سے گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گاؤں پہنچنے سے پہلے تینوں دوستوں نے راستے میں رک کر تاڑی پی۔ اس کے بعد وہ نیوتا کے لیے چاند چناریا گاؤں پہنچے۔ اہل خانہ کے مطابق پہنچنے کے فوراً بعد دھننجے کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ اپنی کرسی سے گر گیا۔

مقامی لوگوں کی مدد سے اسے فوری طور پر مقامی ڈاکٹروں کے پاس لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین موقع پر پہنچے اور لاش کو لکڑی نبی گنج تھانے پہنچایا۔ نوجوان کے قتل ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے لواحقین نے پولیس سے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا۔ خاندان والوں کا الزام ہے کہ دھننجے کا قتل دوار پوجا سے پہلے سازش کے تحت کیا گیا تھا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande