ڈوڈہ پولیس نے 74 گمشدہ موبائل فون برآمد کیے
جموں, 13 مئی (ہ س)۔ ضلع پولیس ڈوڈہ کے سائبر پولیس اسٹیشن نے سائبر جرائم کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آن لائن دھوکہ دہی کے شکار افراد کی 21 لاکھ 20 ہزار 739 روپے کی رقم بازیاب کر لی، جبکہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 74 گ
Mobile


جموں, 13 مئی (ہ س)۔ ضلع پولیس ڈوڈہ کے سائبر پولیس اسٹیشن نے سائبر جرائم کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے آن لائن دھوکہ دہی کے شکار افراد کی 21 لاکھ 20 ہزار 739 روپے کی رقم بازیاب کر لی، جبکہ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 74 گمشدہ اسمارٹ فون بھی برآمد کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 12 لاکھ 68 ہزار 500 روپے بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی ایس ایس پی ڈوڈہ، ایڈیشنل ایس پی ڈوڈہ م اور ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ سائبر پولیس اسٹیشن ڈوڈہ نے پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور جدید تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرین کو بروقت راحت فراہم کی۔ضلع پولیس ڈوڈہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر پولیس اسٹیشن کو آن لائن مالی دھوکہ دہی اور گمشدہ موبائل فونز سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ شکایات کے بعد سائبر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی جانچ اور مسلسل تحقیقات کے ذریعے رقم اور موبائل فونز کی کامیاب بازیابی ہوئی۔

تحقیقات کی قیادت انسپکٹر سریندر ویر سنگھ، ایس ایچ او سائبر پولیس اسٹیشن ڈوڈہ نے کی۔ مسلسل کوششوں اور تکنیکی مہارت کی بدولت یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ جسکے بعد برآمد شدہ موبائل فونز کو پی سی آر ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں ایڈیشنل ایس پی کے ہاتھوں اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ اس موقع پر متاثرہ افراد نے ضلع پولیس ڈوڈہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ایڈیشنل ایس پی محمد اسلم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موبائل فون اور آن لائن مالیاتی پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں کیونکہ موبائل فونز میں موجود ذاتی معلومات کے غلط استعمال کا خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ کسی بھی سائبر فراڈ کی صورت میں فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر 1930 یا نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل پر شکایت درج کریں۔ اس کے علاوہ گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فونز کی بروقت ٹریسنگ اور بلاکنگ کے لیے سی ای آئی آر پورٹل پر رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔پولیس کے مطابق سائبر پولیس اسٹیشن ڈوڈہ اب تک مجموعی طور پر 85 لاکھ 4 ہزار 408 روپے کی آن لائن دھوکہ دہی کی رقم بازیاب کر چکا ہے، جبکہ 393 موبائل فونز بھی برآمد کیے جا چکے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 62 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande