جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی کے زیر اہتمام یوم مادر تقریبات اہتمام، سابق طلبہ کی توقیر
نئی دہلی،13مئی (ہ س)۔سابق طلبہ کے امور کے دفتر، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیراہتمام دس مئی دوہزار چھبیس کو یو یورسٹی کے میر تقی میر ہال میں یوم مادر پروگرام کا ا نعقاد کیا گیا تاکہ ماں کی ہمدردی، قربا نی، دیکھ بھال اور جذباتی لچک کو پائے دار علامت کے ب
جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی کے زیر اہتمام یوم مادر تقریبات اہتمام؛سابق طلبہ کی توقیر


نئی دہلی،13مئی (ہ س)۔سابق طلبہ کے امور کے دفتر، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیراہتمام دس مئی دوہزار چھبیس کو یو یورسٹی کے میر تقی میر ہال میں یوم مادر پروگرام کا ا نعقاد کیا گیا تاکہ ماں کی ہمدردی، قربا نی، دیکھ بھال اور جذباتی لچک کو پائے دار علامت کے بطور یاد کیا جا سکے۔پروگرام کا آغاز ڈاکٹر جاوید حسن کی روح پرور تلاوتِ قرآ ن پاک سے ہوا، ا نہوں نے پروگرام کی نظامت کے فرائض بھی بحسن وخوبی ا نجام دیے، جس سے آگے کی کاروائی کے لیے سازگار ماحول تیارہوا۔

اپنے خطبہ استقبالیہ میں پروفیسر آصف حسین، ڈی، المنائی افیئرزنے پروفیسر مظہر آصف،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مسلسل تعاو ن اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امومت، اخلاقی اور جذباتی ب یاد ہے جس پر معاشروں کی پرورش، نشو ونما اور پائے داری ہوتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر صفا و مروہ کی اسلامی داستا ن کو یاد کیا اور حضرت ہاجرہ کی امومت کو ایما ن اور لچک کی طاقتور علامت بتایا۔

ڈاکٹر زیبا نے پروگرام میں بطور مہما ن خصوصی شرکت کی۔ا نہوں نے خا ندانوں اور برادریوں میں سماجی شعور، اخلاقی اقدار اور جذباتی لچک پیدا کرنے میں ماو¿ں کے کردار پر دلچسپ اور فکر ا گیز گفتگو کی۔ اپنی ز ندگی کے تجربات اور ذاتی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر زیبا نے سماجی اور مادی چیلنجوں کے باوجود استقامت، خود اعتمادی اور فکری نشو ونما میں اپنی والدہ کی خاموش لیکن اہم تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کیا۔ اس نوع کے پروگرام کا خاکہ تیارکرنے کے لیے ا نہوں نے آفس آف المنائی افیئرز کی بھی ستائش کی جس میں ثقافتی اظہار کو بامعنی فکری اور سماجی عکاسی کے ساتھ آمیز کیا گیا تھا۔اس جشن میں ادبی اور موسیقی پر مبنی پریز ٹیشنز کے ساتھ ساتھ ماو¿ں (جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی) کی ایک پروقار تقریب بھی شامل تھی۔ عذرا اعجاز نے ماو¿ں کے لیے جذبات سے سرشار نظم سنائی، جب کہ تبسم ہاشمی کی موسیقی کی پرفارمینس کو حاضرین نے خوب پسند کیا۔ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کے افسا نہ ’ہپی مدر ڈے‘نے سامعین کے سامنے امومت کی محبت، یادداشت اور جذباتی تعلق کی پ±رجوش تصویر کھینچ کر رکھ دی۔پروگرام کا اختتام چائےناشتے کے ساتھ ہوا جس میں فیکلٹی اراکین، سابق طلبہ، طلبہ اور مدعو مہما نان نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande