نیٹ پیپر لیک پر یوتھ کانگریس کا احتجاج
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س):۔ یوتھ کانگریس نے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ ( نیٹ) کے پرچہ لیک ہونے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ نئی دہلی میں یوتھ کانگ
نیٹ پیپر لیک پر یوتھ کانگریس کا احتجاج


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س):۔

یوتھ کانگریس نے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ ( نیٹ) کے پرچہ لیک ہونے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ نئی دہلی میں یوتھ کانگریس ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرنے والے کارکنوں کو پولیس نے روکا اور منتشر کردیا۔

احتجاج کے دوران دہلی یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکرا نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں پیپر لیک کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے قیام کے بعد سے پیپر لیک ہونے کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں۔ عدالتوں نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے۔ پہلے، یونیورسٹیاں اور ریاستی حکومتیں امتحانات منعقد کرتی تھیں، لیکن اب این ٹی اے میں بی جے پی حکومت نے ایک ایسا کرپٹ نظام بنایا ہے جو غریب طلباءکے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اکشے لاکرا نے کہا کہ نیٹ پیپر لیک میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ چلانے والے افراد کے نام سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلے دس سالوں میں 89 پرچے لیک ہوئے ہیں، جن میں چار این ای ای ٹی امتحان کے ہیں، اور 48 پرچے دوبارہ منعقد کیے جانے ہیں۔ اس کے باوجود کسی بھی ملزم کو سخت سزا نہیں دی گئی۔ یہ واقعات تعلیمی نظام پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ اس موقع پر انڈین یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری اور دہلی کے شریک انچارج ہیوران کنسانا اور قومی سکریٹری احسان احمد بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande