آئی پی ایل 2026 : گجرات ٹائٹنز کی مسلسل پانچویں جیت، حیدرآباد کو 82 رنوں سے ہرایا
آئی پی ایل 2026 : گجرات ٹائٹنز کی مسلسل پانچویں جیت، حیدرآباد کو 82 رنوں سے ہرایا احمد آباد، 12 مئی (ہ س)۔ گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے مسلسل پانچویں جیت درج کی۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے م
آئی پی ایل 2026: گجرات ٹائٹنز کی مسلسل پانچویں جیت، حیدرآباد کو 82 رنوں سے ہرایا


آئی پی ایل 2026 : گجرات ٹائٹنز کی مسلسل پانچویں جیت، حیدرآباد کو 82 رنوں سے ہرایا

احمد آباد، 12 مئی (ہ س)۔ گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے مسلسل پانچویں جیت درج کی۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں گجرات نے سن رائزرز حیدرآباد کو 82 رنوں سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس جیت کے ساتھ گجرات کے 16 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔

ٹاس جیت کر حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم گجرات کی شروعات امید کے مطابق نہیں رہی۔ کپتان شبھمن گل اور اسٹار بلے باز جوس بٹلر پاور پلے کے اندر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ابتدائی چھ اوورز میں ٹیم صرف 34 رن ہی بنا سکی۔ مشکل حالات میں سائی سدرشن نے ایک سرا سنبھالے رکھا اور سنجیدہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔ دھیمی پچ اور نپی تلی گیند بازی کے باوجود انہوں نے شاندار نصف سنچری بنائی۔

سدرشن نے 44 گیندوں میں 61 رن بنائے اور اس سیزن میں مسلسل تیسری جبکہ مجموعی طور پر پانچویں نصف سنچری مکمل کی۔ اسی کے ساتھ وہ آئی پی ایل 2026 میں 500 رن پورے کرنے والے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔ بعد میں اسی میچ میں ہنرک کلاسن نے بھی 500 رن مکمل کئے اور اب وہ اورینج کیپ کی دوڑ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سائی سدرشن دوسرے نمبر پر ہیں۔

ان کے علاوہ واشنگٹن سندر نے بھی بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 50 رن بنائے۔ گجرات نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کھو کر 168 رن بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے پرافل ہنگے اور ثاقب حسین نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پیٹ کمنز کو ایک کامیابی ملی۔

169 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری حیدرآباد کی ٹیم شروع سے ہی دباو میں نظر آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ پوری ٹیم 14.5 اوورز میں صرف 86 رنوں پر سمٹ گئی۔ کپتان پیٹ کمنز نے سب سے زیادہ 19 رن بنائے۔ گجرات کی جانب سے کاگیسو رباڈا اور جیسن ہولڈر نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں پرسدھ کرشنا کو دو کامیابیاں ملیں۔ اس بڑی جیت کے ساتھ گجرات ٹائٹنز نے پلے آف کی جانب مضبوط قدم بڑھا دیے ہیں، جبکہ حیدرآباد کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande