جالنہ ضلع اسپتال میں جدید ایم آر آئی سینٹر کا افتتاح
جالنہ، 13 مئی (ہ س)۔ جالنہ ضلع کے شہریوں کے لیے راحت بخش خبر سامنے آئی ہے، جہاں ضلع سرکاری اسپتال میں جدید ایم آر آئی سینٹر کا افتتاح وزیر صحت و خاندانی بہبود پرکاش ابیٹکر کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔ اس اقدام کو شیو سینا کے نائب لیڈر و رکن اسمبلی ار
Health MRI Centre Inauguration


جالنہ، 13 مئی (ہ س)۔

جالنہ ضلع کے شہریوں کے لیے راحت بخش خبر سامنے آئی ہے، جہاں ضلع سرکاری اسپتال میں جدید ایم آر آئی سینٹر کا افتتاح وزیر صحت و خاندانی بہبود پرکاش ابیٹکر کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔ اس اقدام کو شیو سینا کے نائب لیڈر و رکن اسمبلی ارجن راؤ کھوتکر کی مسلسل کوششوں کی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔چند روز قبل ممبئی میں رکن اسمبلی ارجن راؤ کھوتکر نے وزیرصحت پرکاش ابیٹکرسے ملاقات کر کے جالنہ ضلع اسپتال میں ایم آر آئی سینٹر قائم کرنے، جدید طبی سہولیات بڑھانے اورشہریوں کو فوری علاج کی سہولت فراہم کرنے کے موضوع پر تفصیلی بات چیت کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد حکومت کی جانب سے فوری فیصلہ لیتے ہوئے ضلع اسپتال کے لیے جدید ایم آر آئی مشین منظور کی گئی، جس کے بعد اب اس سینٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔اس نئی سہولت کے بعد ضلع جالنہ کے مریضوں کو جانچ کے لیے اورنگ آباد، پونے یا دیگرشہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ کم وقت اور کم خرچ میں مقامی سطح پر جدید طبی جانچ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ ضلع سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین مشین بھی شروع کر دی گئی ہے، جس سے ضلع کی صحت خدمات کو مزید مضبوطی ملے گی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی ارجن راؤ کھوتکر نے کہا کہ جلنا ضلع کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے، دیہی علاقوں کے بنیادی صحت مراکز کو مضبوط بنانے، خالی طبی عہدے پُر کرنے اور جدید طبی آلات مہیا کرنے کے لیے حکومت کی سطح پر مسلسل کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلنا ضلع کے صحت شعبے کے لیے یہ قدم انتہائی اہم ثابت ہوگا اور عوام نے بھی اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس موقع پر شیو سینا ضلع صدر بھاؤ صاحب گھوگے، ضلع سرجن ڈاکٹر راجندر پاٹل، ایڈیشنل ضلع سرجن ڈاکٹر راجندر گاڈیکر، کرشنا امیجنگ سینٹر کے مینیجر، تکنیکی عملہ، مریض اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande