ڈی سی ڈوڈہ نے عازمین حج کے قافلے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
جموں, 13 مئی (ہ س)۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈوڈہ کارتک شروٹریہ نے بدھ کے روز ضلع ڈوڈہ سے حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے عازمین حج کے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق 16 عازمین ح
Hja


جموں, 13 مئی (ہ س)۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ کرشن لال اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈوڈہ کارتک شروٹریہ نے بدھ کے روز ضلع ڈوڈہ سے حج بیت اللہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے عازمین حج کے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق 16 عازمین حج کو ڈاک بنگلہ ڈوڈہ سے دہلی امبارکیشن پوائنٹ کے لیے روانہ کیا گیا، جہاں سے وہ سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر عازمین کو رشتہ داروں، عوام اور انتظامی افسران کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ انل کمار ٹھاکر، اے سی آر ڈوڈہ اشرف پرویز، پی او آئی سی ڈی ایس اختر قاضی، چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ، چیف ایجوکیشن آفیسر ڈوڈہ سمیت سول و پولیس انتظامیہ کے متعدد افسران اور بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی ڈوڈہ اور ایس ایس پی ڈوڈہ نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے محفوظ، پُرامن اور روحانی طور پر بابرکت سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عازمین سے جموں و کشمیر اور ضلع ڈوڈہ میں امن، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

حکام کے مطابق ضلع ڈوڈہ سے مجموعی طور پر 37 عازمین حج رواں سال حج ادا کریں گے، جن میں ٹھاٹھری سے 7، بھدرواہ سے 5، کاہراہ سے 2، گندوہ بھلیسہ سے 2، مرمت سے 5 جبکہ دیگر عازمین ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ رواں برس ضلع ڈوڈہ سے تقریباً 90 افراد کے حج پر جانے کی توقع ہے۔تقریب کا اختتام تمام عازمین حج کی خیریت اور بحفاظت واپسی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande