گجرات میں بڑے انتظامی ردوبدل ، 72 آئی اے ایس افسران کے تبادلے
احمد آباد ، 13 مئی (ہ س) ۔گجرات حکومت نے 72 آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس بڑے انتظامی ردوبدل میں مختلف اضلاع کے کلکٹر، میونسپل کمشنرز اور کئی سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ بدھ کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹ
گجرات میں بڑے انتظامی ردوبدل ، 72 آئی اے ایس افسران کے تبادلے


احمد آباد ، 13 مئی (ہ س) ۔گجرات حکومت نے 72 آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس بڑے انتظامی ردوبدل میں مختلف اضلاع کے کلکٹر، میونسپل کمشنرز اور کئی سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

بدھ کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ، جام نگر میونسپل کارپوریشن کمشنر ڈی این مودی کا تبادلہ کر کے گاندھی نگر ترقیاتی کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ احمد آباد کلکٹر سجیت کمار کو ریاستی محکمہ ٹیکس کا خصوصی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ سورت کے کلکٹر ڈاکٹر سوربھ پاردھی کو محکمہ سیول سپلائی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح بھروچ کے کلکٹر گورانگ مکوانہ کو گجرات انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ نرمدا-راج پیپلا کلکٹر سنجے مودی کو گجرات اسٹیٹ ٹرائبل ڈیولپمنٹ ریذیڈنشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ موربی کلکٹر کرن جھاویری کو ناڈیاڈ میونسپل کارپوریشن کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح، جوناگڑھ کے کلکٹر انیل کمار رنواسیہ کو اب کچھ بھج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ آنند بابولال پٹیل، جو یہاں کے کلکٹر تھے، کو گاندھی نگر میں اسکولوں کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں پی ایم پوشن یوجنا اور گجرات کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (جی سی ای آر ٹی) کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔اس سے پہلے مارچ کے مہینے میں بھی، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے تین آئی اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کیے گئے تھے ، جس میں جام نگر ، سریندر نگر اور گاندھی نگر میں نئے کلکٹر مقرر کیے گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande