مرکزی کابینہ نے احمد آباد-دھولیرا کے درمیان ملک کے پہلے سیمی ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ کو منظوری دی
نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ مرکزی کابینہ نے احمد آباد (سرکھیج) اور گجرات میں دھولیرا کے درمیان ملک کے پہلے سیمی ہائی اسپیڈ ڈبل ریل لائن پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 20,667 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے اور یہ 31-2030 تک مکمل ہونا ہے
ریل


نئی دہلی، 13 مئی (ہ س)۔ مرکزی کابینہ نے احمد آباد (سرکھیج) اور گجرات میں دھولیرا کے درمیان ملک کے پہلے سیمی ہائی اسپیڈ ڈبل ریل لائن پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 20,667 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے اور یہ 31-2030 تک مکمل ہونا ہے۔

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے ) جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی، احمد آباد (سرکھیج) سے گجرات کے دھولیرا تک سیمی ہائی اسپیڈ ڈبل ریل لائن پروجیکٹ کو منظوری دی۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 20,667 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ اسے 31-2030 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

ریلوے کی وزارت کے ذریعہ شروع کردہ یہ پروجیکٹ ہندوستانی ریلوے کا پہلا نیم ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ ہوگا، جسے مقامی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے تحت تقریباً 134 کلومیٹر نئی ریل لائن بچھائی جائے گی۔

ویشنو نے کہا کہ یہ پروجیکٹ دہلی-ممبئی انڈسٹریل کوریڈور کے لیے اہم ہے۔ دھولیرا کو سیمی کنڈکٹر، الیکٹرانکس پارٹس، اور سولر سیل مینوفیکچرنگ کے لیے ایک بڑے ہائی ٹیک مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ دھولیرا میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی بنایا جا رہا ہے جہاں سے بحیرہ عرب اور مشرق وسطیٰ کے راستے یورپ جانے والی پروازیں چلائی جائیں گی۔

ویشنو نے کہا کہ یہ پروجیکٹ احمد آباد، دھولیرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن (ایس آئی آر)، آنے والے دھولیرا ہوائی اڈے، اور لوتھل نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایچ ایم سی) کے درمیان تیز اور بہتر رابطہ فراہم کرے گا۔ اس سے مسافروں کا سفری وقت کم ہو جائے گا۔ احمد آباد کو دھولیرا سے جوڑنے سے مسافروں کے لیے سفر کا وقت کم ہو جائے گا، جس سے روزانہ کا سفر آرام دہ ہو جائے گا اور یہاں تک کہ ایک ہی دن میں واپسی ممکن ہو گی۔ یہ سیمی ہائی اسپیڈ ریلوے نہ صرف ان دونوں شہروں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گی بلکہ سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے والے لوگوں کو بھی قریب لے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ سوراشٹرا کے علاقے کو ممبئی اور جنوبی ہندوستان کی مرکزی ریل لائنوں کے ساتھ بہتر رابطہ فراہم کرے گا۔ اس پروجیکٹ کومیٹرو نیٹ ورک کے ساتھ ضم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ یہ پروجیکٹ، گجرات کے احمد آباد ضلع کا احاطہ کرتا ہے، ہندوستانی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک کو تقریباً 134 کلومیٹر تک پھیلا دے گا۔ یہ پروجیکٹ تقریباً 284 گاؤں اور تقریباً نصف ملین کی آبادی کو بہتر ریل رابطہ فراہم کرے گا۔

وزارت ریلوے نے کہا کہ ایک ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم ہونے کی وجہ سے اس پروجیکٹ سے ملک کی لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی، تقریباً 0.48 کروڑ لیٹر تیل کی درآمدات کی بچت ہوگی اور کاربن کے اخراج میں تقریباً 2 کروڑ کلو گرام کی کمی ہوگی، جو کہ تقریباً 10 لاکھ درخت لگانے کے برابر ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande