ڈاکٹر بھجن کور نے چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ کا چارج سنبھالا، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنانے کا یقین دلایا
سرینگر 13 مئی (ہ س)ڈاکٹر بھجن کور نے آج باضابطہ طور پر چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) بانڈی پورہ کا چارج سنبھال لیا، سی ایم او دفتر بانڈی پورہ میں طبی عملے، افسران اور صحت ملازمین نے انکا استقبال کیا ۔ اس موقع پر، عملے اور عہدیداروں نے اپنی حمایت کا
تصویر


سرینگر 13 مئی (ہ س)ڈاکٹر بھجن کور نے آج باضابطہ طور پر چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) بانڈی پورہ کا چارج سنبھال لیا، سی ایم او دفتر بانڈی پورہ میں طبی عملے، افسران اور صحت ملازمین نے انکا استقبال کیا ۔ اس موقع پر، عملے اور عہدیداروں نے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور ان کی قیادت میں ضلع میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پر امید ظاہر کی۔چارج سنبھالنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر کور نے بانڈی پورہ میں صحت کی دیکھ بھال کے مجموعی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور ضلع کے ہر حصے میں معیاری اور قابل رسائی طبی خدمات کو یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بڑھانے، ریفرل سروسز کو ہموار کرنے اور ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ہیلتھ اداروں میں کافی عملے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande